مولانا طارق جمیل کے بیٹے نے خودکشی کی


Published 09:51 PM Oct 29 2023


ملتان(پی ٹی آئی اپ ڈیٹس)مولانا طارق جمیل کے بیٹے نے خودکشی کی، پستول سے خود کو گولی ماری: پولیس پولیس کا کہنا ہے کہ معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے بیٹے عاصم نے خودکشی کی ہے۔ ریجنل پولیس افسر (آر پی او) ملتان سہیل چوہدری نے کہا ہے کہ مولانا طارق جمیل کے بیٹے نے خودکشی کی ہے، ڈی پی او نے خودکشی کی سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھی ہے۔ آر پی او ملتان کے مطابق عاصم جمیل نفسیاتی مریض تھے اور کئی سال سے ادویات لے رہے تھے، انہوں نے 30 بور کے پستول سے اپنے آپ کو گولی ماری۔