امید ہے اس بار فضل الرحمن بانی پی ٹی آئی کا ساتھ دینگے : علی محمد خان


Published 09:07 PM Mar 04 2024


امید ہے اس بار فضل الرحمن بانی پی ٹی آئی کا ساتھ دینگے : علی محمد خان اسلام آباد(نیا پاکستان اپ ڈیٹس)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ محمود اچکزئی کے گھر چھاپہ افسوس ناک ہے ، ہمیں امید ہے حق کی جیت ہو گی اور اچھا مقابلہ ہو گا، امید ہے مولانا فضل الرحمٰن اس بار حق کے راستے پر بانی پی ٹی آئی کا ساتھ دیں گے۔ اسلام آباد الیکشن آفس کے باہر محمود اچکزئی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما علی محمد خان نے کہا کہ ہم نے محمود خان اچکزئی کو صدر کیلئے نامزد کیا ہے، ان کے کاغذات کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل ہوچکا اور کاغذات منظور ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ جب ہماری حکومت بنی تو بلوچستان سے قاسم سوری کو ڈپٹی سپیکر بنایا تھا، محمودخان اچکزئی سے ہمارا بھی سیاسی اختلاف رہا ہے، سیاست سیاستدانوں کا کام ہے، قوم اپنی فوج اور اداروں کے ساتھ یک جان دوقالب کی طرح کھڑی ہے۔ علی محمد خان نے کہا کہ محمودخان اچکزئی کے گھر پر رات کو چھاپہ مارا گیا، گارڈز کو اٹھایا گیا، سیاسی اختلاف ہو سکتا ہے لیکن ایسے ہتھکنڈوں سے اجتناب کرنا چاہیئے، پاکستان تحریک انصاف کی لیڈر شپ اس عمل کی پرزور مذمت کرتی ہے۔ ان کامزید کہنا تھا کہ ہم ٹھنڈے دماغ سے اس پارلیمان میں بیٹھ کر مسائل حل کرسکتے ہیں، ہم فارم 45 والے ووٹ سے جان اچکزئی صاحب کو صدر بنائیں گے، ہم چاہتے ہیں ملک کو آئین کے مطابق چلائیں، اگر دائروں میں سفر کرتے رہے تو ہم لڑتے رہیں گے ،25کروڑ افراد رُلتے رہیں گے۔ علی محمد خان نے کہا کہ ہم جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملنے گئے، پندرہ سو سالہ تاریخ میں کسی انسان کو نکاح کرنے پر سزا ملی ہے، بانی پی ٹی آئی کا جیل سے سیاسی استحکام کا پیغام ہے۔

مریم نواز کا وزیراعلیٰ منتخب ہونا پاکستانی سیاست میں سنگ

مریم نواز کا وزیراعلیٰ منتخب ہونا پاکستانی سیاست میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے:

نگراں حکومت کا دور مہنگائی کے ستائے شہریوں پر بھاری

نگراں حکومت کا دور مہنگائی کے ستائے شہریوں پر بھاری رہا اسلام آباد(نیا پاکستان اپ ڈیٹس)نگراں

صدارتی انتخاب: زرداری اور اچکزئی کے کاغذات نامزدگی منظور، باقی

صدارتی انتخاب: زرداری اور اچکزئی کے کاغذات نامزدگی منظور، باقی 5 امیدواروں کے مسترد اسلام آباد(نیا

فیصلہ جمہوریت کے دل پر آخری خنجر، الیکشن کمیشن مستعفی

فیصلہ جمہوریت کے دل پر آخری خنجر، الیکشن کمیشن مستعفی ہو: سینیٹر علی ظفر اسلام آباد(نیا

مخصوص نشستیں: فیصلے کے اہم نکات

مخصوص نشستیں: فیصلے کے اہم نکات سنی اتحاد کونسل نےمخصوص نشستوں کےلیے لسٹ جمع نہیں کرائی۔ یہ

پی ٹی آئی کی قومی اسمبلی کی ایک اور نشست

لودھراں(نیا پاکستان اپ ڈیٹس)‏پی ٹی آئی کے ہاتھ سے ایک اور قومی اسمبلی کی نشست

صحافی جاوید چوہدری، شاہدمیتلہ، پیمرا اور پریس ایسوسی ایشن آف پاکستان کوبھی نوٹس جاری

اسلام آباد(پی ٹی آئی اپ ڈیٹس )ریٹائرمنٹ کے بعد قانونی رکاوٹ توڑنے اور مختلف ایونٹس کو غلط بیان کرنے کا کیس۔ اسلام آباد ہائی کورٹ

12:13 PM Oct 09 2023

ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنس: نواز کی ضمانت میں 26 اکتوبر تک توسیع، نیب کو

ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنس: نواز کی ضمانت میں 26 اکتوبر تک توسیع، نیب کو نوٹس جاری اسلام آباد (پی ٹی آئی اپ ڈیٹس)اسلام آباد ہائیکورٹ

08:18 PM Oct 24 2023

سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اسلام آباد سے گرفتار

سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اسلام آباد سے گرفتار اسلام آباد(پی ٹی آئی اپ ڈیٹس)سابق سپیکر کو اینٹی کرپشن خیبر پختونخواہ ٹیم نے بنی گالہ

07:45 PM Nov 03 2023

اسرائیل کی غزہ کے مزید اسپتالوں پر بمباری کی دھمکی، خالی کرنے کا حکم

سرائیل کی غزہ کے مزید اسپتالوں پر بمباری کی دھمکی، خالی کرنے کا حکم غزہ(پی ٹی آئی اپ ڈیٹس)مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ کے ال

10:51 PM Oct 23 2023