سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اسلام آباد سے گرفتار


Published 07:45 PM Nov 03 2023


سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اسلام آباد سے گرفتار اسلام آباد(پی ٹی آئی اپ ڈیٹس)سابق سپیکر کو اینٹی کرپشن خیبر پختونخواہ ٹیم نے بنی گالہ رہائشگاہ سے گرفتار کیا، گرفتاری کے فوراً بعد اسد قیصر کو تھانہ بنی گالہ منتقل کر دیا گیا۔ اسد قیصر کو گجو خان میڈیکل کالج صوابی کرپشن سکینڈل میں نامزدگی پر گرفتار کیا گیا، سابق سپیکر پر میڈیکل کالج کے سامان کی خریداری میں خورد برد کا الزام ہے الیکشن کے اعلان کیساتھ گرفتاریوں کا سلسلہ پھر شروع کردیا گیاہے ، سیاسی انتقام کا نشانہ بنا کر یہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماوں کو الیکشن سے باہر رکھنا چاہتے ہیں اور نگران حکومت مکمل سہولت کاری کا فریضہ سرانجام دے رہی ہیں