نگراں حکومت کا دور مہنگائی کے ستائے شہریوں پر بھاری رہا
Published 09:01 PM Mar 04 2024
نگراں حکومت کا دور مہنگائی کے ستائے شہریوں پر بھاری رہا اسلام آباد(نیا پاکستان اپ ڈیٹس)نگراں حکومت میں گیس اور بجلی کی مد میں صارفین پر1061 ارب روپےکا اضافی بوجھ ڈالا گیا جبکہ شہری ملکی تاریخ کاسب سے مہنگا پیٹرول اورڈیزل خریدنے پرمجبور رہے۔ تفصیلات کے مطابق نگراں حکومت کا دور مہنگائی کےستائےشہریوں پر بھاری رہا، نگراں دور میں بجلی،گیس صارفین پر1061ارب روپےکا اضافی بوجھ ڈالا گیا۔ نگراں حکومت میں گیس صارفین پر 643ارب روپےکا اضافی بوجھ ڈالاگیا، مختصر مدت میں 2 بارگیس کی قیمتوں میں بھاری اضافہ کیا جبکہ گیس کے گھر یلوصارفین کیلئے ماہانہ فکسڈچارجز3900 فیصد تک بڑھائے گئے۔ نگراں دور میں ماہانہ اور سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کا صارفین پر418 ارب روپےکااضافی بوجھ ڈالا گیا، نیپرا نے ماہانہ ایڈجسٹمنٹس کے تحت بجلی7 بارمہنگی کی، ماہانہ ایڈجسٹمنٹس میں بجلی صارفین پر236ارب روپےکا اضافی اور دوسہہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کا بجلی صارفین پر182ارب روپے کااضافی بوجھ عوام پر پڑا۔ نگراں دورمیں شہری ملکی تاریخ کاسب سے مہنگا پیٹرول اورڈیزل خریدنے پرمجبوررہے، پیٹرول اورڈیزل کی قیمتیں ستمبر 2023میں بلند ترین سطح پرجاپہنچی تھیں۔ فی لیٹر پیٹرول کی قیمت16 ستمبرکوسب سےزیادہ331.38 روپے اور فی لیٹرڈیزل کی قیمت16 ستمبرکو سب سے زیادہ 329.18 روپےہوگئی تھی جبکہ آئی ایم ایف شرائط پرلیوی کو پاکستانی تاریخ کی بلند ترین سطح پرپہنچادیا گیا اور ملکی تاریخ میں پہلی بار پیٹرول،ڈیزل کےفی لیٹر پر60 روپےتک لیوی وصول کی گئی۔
مریم نواز کا وزیراعلیٰ منتخب ہونا پاکستانی سیاست میں سنگ
مریم نواز کا وزیراعلیٰ منتخب ہونا پاکستانی سیاست میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے:
امید ہے اس بار فضل الرحمن بانی پی ٹی آئی
امید ہے اس بار فضل الرحمن بانی پی ٹی آئی کا ساتھ دینگے : علی
صدارتی انتخاب: زرداری اور اچکزئی کے کاغذات نامزدگی منظور، باقی
صدارتی انتخاب: زرداری اور اچکزئی کے کاغذات نامزدگی منظور، باقی 5 امیدواروں کے مسترد اسلام آباد(نیا
فیصلہ جمہوریت کے دل پر آخری خنجر، الیکشن کمیشن مستعفی
فیصلہ جمہوریت کے دل پر آخری خنجر، الیکشن کمیشن مستعفی ہو: سینیٹر علی ظفر اسلام آباد(نیا
مخصوص نشستیں: فیصلے کے اہم نکات
مخصوص نشستیں: فیصلے کے اہم نکات سنی اتحاد کونسل نےمخصوص نشستوں کےلیے لسٹ جمع نہیں کرائی۔ یہ
پی ٹی آئی کی قومی اسمبلی کی ایک اور نشست
لودھراں(نیا پاکستان اپ ڈیٹس)پی ٹی آئی کے ہاتھ سے ایک اور قومی اسمبلی کی نشست
سپریم کورٹ تمام جماعتوں کیلئے انتخابات میں مساوی مواقع یقینی بنائے: پی ٹی آئی
سپریم کورٹ تمام جماعتوں کیلئے انتخابات میں مساوی مواقع یقینی بنائے: پی ٹی آئی اسلام آباد(پی ٹی آئی اپ ڈیٹس)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے
پی ٹی آئی ٹکٹ ہولڈر چوہدری رمضان خالقِ حقیقی سے جا ملے
انا للہ وانا الیہ راجعون ٹوبہ ٹیک سنگھ سے پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈر اور سینئیر رہنما چوہدری رمضان صاحب رحلت فرما گئے ہیں-
نیوزی لینڈ نے99رنز سے میچ جیت لیا
حیدر آباد (پی ٹی آئی اپ ڈیٹس۔مانیٹرنگ ڈیسک)نیوزی لینڈ نے بیٹنگ کی دعوت ملنے پر 323 رنز کا ٹارگٹ نیدرلینڈز کو دے دیا ، جواب
گوگل اور ایپل نے اسرائیل اور غزہ میں لائیو ٹریفک میپس کو بند کر دیا
گوگل اور ایپل نے اسرائیل اور غزہ میں لائیو ٹریفک میپس کو بند کر دیا لاہور (پی ٹی آئی اپ ڈیٹس)گوگل اور ایپل نے عارضی