نیوزی لینڈ نے99رنز سے میچ جیت لیا


Published 08:26 PM Oct 09 2023


حیدر آباد (پی ٹی آئی اپ ڈیٹس۔مانیٹرنگ ڈیسک)نیوزی لینڈ نے بیٹنگ کی دعوت ملنے پر 323 رنز کا ٹارگٹ نیدرلینڈز کو دے دیا ، جواب میں نیدرلینڈز کے اوپنر نے جلدی اپنی وکٹیں گنوا دیں ۔نیدرلینڈ ایک بڑے مارجن سے یہ میچ ہار گئی لیکن ورلڈ کپ میں ان کی جیت کی تلاش جاری ہے، کافی اچھے آل رائونڈرز ان کی ٹیم میں موجود ہیں لیکن ایک بڑی سائیڈ کے خلاف شو کیس ٹورنامنٹ میں کیسے کھیلا جاتا ہے یہ تجربہ ابھی کے پاس نہیں ہے لیکن نیدرلینڈز اچھے کھلاڑیوں پرمشتمل ٹیم ہے ، دوسری طرف نیوزی لینڈ نے اپنا دوسرا میچ ایک اچھے مارجن سے جیت کر اپنی پوزیشن کو مزید مستحکم کرلیا ہے۔ پلیئر آف دی میچ کا ایوراڈ مچل سنیٹنر کو دیا گیا جنہوں نے صرف 17 بالز پر 2 چھکوں اور3 چوکوں کی مدد سے36 رنز بنائے، اور باولنگ میں10 اوررز میں 5 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا