فرح گوگی نے عطا تارڑ کو5 ارب روپے ہرجانے کا لیگل نوٹس بھجوادیا


Published 11:55 PM Nov 14 2023


فرح گوگی نے عطا تارڑ کو5 ارب روپے ہرجانے کا لیگل نوٹس بھجوادیا لاہور(پی ٹی آئی اپ ڈیٹس) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اہلییہ بشری بی بی کی قریبی دوست فرحت شہزادی کی جانب سے لیگی رہنما عطا اللہ تارڑ کو 5 ارب کا لیگل نوٹس بھجوا دیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق فرحت شہزادی عرف فرح گوگی کی جانب سے بھجوائے گئے قانونی نوٹس میں کہا گیا ہے کہ عطا تارڑ نے پریس کانفرنس کے دوران بے بنیاد اور من گھڑت الزامات لگائے، فرحت شہزادی اپنے ٹیکس گوشواروں میں تمام اثاثے ڈیکلیئر کرچکی ہیں۔ قانونی نوٹس میں کہا گیا ہے کہ عطا تارڑ 7 یوم میں معافی مانگیں وگرنہ ہتک عزت اور 5 ارب ہرجانے کا دعوی دائر کیا جائے گا۔ قانونی نوٹس میں مزید کہا گیا ہےکہ غلط ، بے بنیاد اور جھوٹی خبریں پھیلانے پر فوجداری اور دیوانی کے مقدمات دائر کریں گے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کے وفادار امیدوار الیکشن میں حصہ لیں گے: نگران وزیراعظم

چیئرمین پی ٹی آئی کے وفادار امیدوار الیکشن میں حصہ لیں گے: نگران وزیراعظم لاہور(786نیوز) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ پی ٹی

08:18 PM Oct 31 2023

ورلڈ کپ؛ انگلینڈ کی نیدرلینڈز کو 160 رنز سے شکست

ورلڈ کپ؛ انگلینڈ کی نیدرلینڈز کو 160 رنز سے شکست پونے(پی ٹی آئی اپ ڈیٹس) آئی سی سی ورلڈ کپ کے 40 ویں میچ میں انگلینڈ

10:50 PM Nov 08 2023

نوازشریف اتنے بہادر ہیں تو میرے خلاف الیکشن لڑ کر دکھائیں، یاسمین راشد کا چیلنج

نوازشریف اتنے بہادر ہیں تو میرے خلاف الیکشن لڑ کر دکھائیں، یاسمین راشد کا چیلنج لاہور(786نیوز)تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے چیلنج دیتے ہوئے

10:12 PM Oct 26 2023

ممبئی(پی ٹی آئی اپ ڈیٹس)شاہ رخ خان کی نئی میگا فلم ’ڈنکی‘ کی ریلیز تاریخ

ممبئی(پی ٹی آئی اپ ڈیٹس)شاہ رخ خان کی نئی میگا فلم ’ڈنکی‘ کی ریلیز تاریخ تبدیل کردی گئی ممبئی: بالی وڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان

04:05 PM Oct 24 2023