نوازشریف اتنے بہادر ہیں تو میرے خلاف الیکشن لڑ کر دکھائیں، یاسمین راشد کا چیلنج


Published 10:12 PM Oct 26 2023


نوازشریف اتنے بہادر ہیں تو میرے خلاف الیکشن لڑ کر دکھائیں، یاسمین راشد کا چیلنج لاہور(786نیوز)تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے چیلنج دیتے ہوئے کہاہے کہ نوازشریف اتنے بہادر ہیں تو میرے خلاف الیکشن لڑ کر دکھائیں۔ انسداد دہشتگردی عدالت میں صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہاکہ لیول پلیئنگ فیلڈ کا مطلب ہے جس نے الیکشن لڑنا ہےوہ باہر ہو،نوازشریف سزایافتہ اور اشتہاری ہیں ان کو آپ الیکشن کیلئے باہر لے آئےہیں،ان کا کہناتھا کہ نوازشریف کو پروٹوکول مل رہا ہے، ہمارے چالان تین چار ماہ سے نہیں آئے۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ یہ بات پہلے سے کنفرم ہے کہ الیکشن نہیں سلیکشن ہے،ورلڈمیڈیکل ایسوسی ایشن نے صدر، وزیراعظم کو خط لکھا پوچھا یاسمین راشد کو کیوں گرفتار کیا۔