آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو شکست دےد ی


Published 06:59 PM Oct 28 2023


آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو شکست دےد ی دھرم شالا(پی ٹی آئی اپ ڈیٹس)آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ میں آسٹریلیا نے دلچسپ مقابلے کے بعد نیوزی لینڈ کو 5 رن سے شکست دے دی۔ دھر م شالا کے ہماچل پردیش اسٹیڈیم میں کھیلےگئے میچ میں آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 389 رن کا پہاڑ جیسا ہدف دیا۔ جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے بھی خوب مقابلہ کیا تاہم میچ کے نتائج اپنے حق میں نہ کرسکی، کیوی ٹیم 9 وکٹوں کے نقصان پر 383 رن بناسکی۔کینگروز کی جانب سے ٹریوس ہیڈ 109 رن بناکر ٹاپ اسکورر رہے، اس کے علاوہ ڈیوڈ وارنر 81رنز بٹورے۔نیوزی لینڈکی جانب سے ٹرینٹ بولٹ اور گلین فلپس نے تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، مچل سینٹنر نے 2 اور میٹ ہینری اور جیمز نیشم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔389 رن کے پہاڑ جیسے ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 9 وکٹ کے نقصان پر 383 رن بناسکی۔ نیوزی لینڈکی جانب سے رچن رویندرا نے 116 رن کی اننگز کھیلی، ڈیرل مچل نے 54 رن بنائے۔ گلین فلپس 12 رن اور مچل سینٹنر 17 رن بنا کر آؤٹ ہوئے، جیمز نیشم نے آخر تک بھرپور مقابلہ کیا تاہم ٹیم کو فتح نہ دلواسکے، انہوں نے 39 گیندوں پر 58 رن بنائے۔آسٹریلیا کی جانب سے ایڈم زمپا نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ہیزل ووڈ اور کیومنز نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

سائفر کیس: چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود کیخلاف گواہان کا بیان قلمبند نہ

سائفر کیس: چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود کیخلاف گواہان کا بیان قلمبند نہ ہوسکا لاہور(پی ٹی آئی اپ ڈیٹس)آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت

11:31 PM Oct 31 2023

انتخابات انشاء اللہ 8 فروری کو ہوں گے: چیف جسٹس پاکستان

انتخابات انشاء اللہ 8 فروری کو ہوں گے: چیف جسٹس پاکستان اسلام آباد(پی ٹی آئی اپ ڈیٹس)چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں

07:37 PM Nov 03 2023

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت برقرار، نگران حکومت نے عوام کو ریلیف نہیں دیا

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت برقرار، نگران حکومت نے عوام کو ریلیف نہیں دیا لاہور(پی ٹی آئی اپ ڈیٹس) وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں

11:04 PM Oct 31 2023

اسرائیل کا غزہ پر حملے مزید تیز کرنے کا اعلان

اسرائیل کا غزہ پر حملے مزید تیز کرنے کا اعلان تل ابیب(786نیوز)اسرائیل نے فلسطین پر اپنی جارحیت میں مزید اضافے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہےکہ

04:21 PM Oct 22 2023