انتخابات انشاء اللہ 8 فروری کو ہوں گے: چیف جسٹس پاکستان


Published 07:37 PM Nov 03 2023


انتخابات انشاء اللہ 8 فروری کو ہوں گے: چیف جسٹس پاکستان اسلام آباد(پی ٹی آئی اپ ڈیٹس)چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس امین الدین خان پر مشتمل تین رکنی بنچ نے ملک میں عام انتخابات 90 روز میں کرانے کیلئے دائر درخواستوں پر سماعت کی۔پریم کورٹ نے اپنے حکم نامے میں کہا ہے کہ صدر مملکت اور الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کیلئے پورے ملک کی تاریخ دے دی، وفاقی حکومت اور صوبائی حکومتوں نے اتفاق کیا کہ انتخابات کا انعقاد بغیر کسی خلل کے ہو گا۔ حکمنامے میں مزید کہا گیا ہے کہ اٹارنی جنرل نے بھی 8 فروری کو عام انتخابات کے انعقاد پر کوئی اعتراض نہیں کیا، تمام ضروریات پوری ہونے کے بعد الیکشن کمیشن انتخابی شیڈول کا اعلان کرے۔ سپریم کورٹ نے حکم نامے کے ساتھ انتخابات سے متعلق تمام درخواستیں نمٹا دیں۔