مریم نواز کا وزیراعلیٰ منتخب ہونا پاکستانی سیاست میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے: امریکا


Published 09:19 PM Mar 04 2024


مریم نواز کا وزیراعلیٰ منتخب ہونا پاکستانی سیاست میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے: امریکا ویب ڈیسک(نیا پاکستان اپ ڈیٹس)امریکا نے پنجاب میں مریم نواز کا وزیراعلیٰ بننے کو سنگ میل قرار دے دیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے پریس بریفنگ میں کہا کہ مریم نواز کا وزیراعلیٰ منتخب ہونا پاکستانی سیاست میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ دیرینہ شراکت داری ہے، امریکا پاکستان کے ساتھ اتحاد کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ خوشحال اور جمہوری پاکستان کو امریکا اور پاکستان کے مفادات کے لیے اہم سمجھتے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف اور ان کی حکومت کے ساتھ مشترکہ مفادات کو آگے بڑھانے پر توجہ مرکوز رہے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ خواتین کو ملک کی سیاسی دھارے میں شامل کرنے کے لیے پاکستان کے ساتھ تعاون کرنے کے منتظر ہیں، پاک امریکا ویمن کونسل، سول سوسائٹی،فیصلہ سازی کے دیگر اداروں سے تعاون جاری ہے۔

فلسطین ریلی پر تنقید: برطانوی وزیر داخلہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

فلسطین ریلی پر تنقید: برطانوی وزیر داخلہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا لندن(پی ٹی آئی اپ ڈیٹس)وزیرِ اعظم رشی سونک نے اپنی کابینہ میں بطور

12:00 AM Nov 14 2023

الیکشن میں پی ٹی آئی کو اتنے ووٹ پڑیں گے جس کی کوئی حد نہیں

الیکشن میں پی ٹی آئی کو اتنے ووٹ پڑیں گے جس کی کوئی حد نہیں ہو گی: صدر پی ٹی آئی پرویز الٰہی لاہور (پی ٹی

09:50 PM Nov 16 2023

آپریشن ـ"طوفان الاقصیٰ"حماس کے حملوں سے اسرائیل میں بھونچال۔

غزہ(پی ٹی آئی اپ ڈیٹس)آپریشن ـ"طوفان الاقصیٰ"حماس کے حملوں سے اسرائیل میں بھونچال۔ غزہ پر مسلسل حملوں کے باوجود اسرائیل پر راکٹ حملے جاری۔حماس کے حملوں میں اب تک

12:35 PM Oct 09 2023

پاکستان کا مقابلہ آج حیدرآباد کے راجیو گاندھی اسٹیڈیم میں نیدر لینڈز سے ہوگا۔

حیدر آباد (پی ٹی آئی اپ ڈیٹس ۔انڈیا )ورلڈ کپ 2023 کے افتتاحی میچ میں پاکستان کا مقابلہ آج حیدرآباد کے راجیو گاندھی اسٹیڈیم میں

10:12 AM Oct 06 2023