الیکشن میں پی ٹی آئی کو اتنے ووٹ پڑیں گے جس کی کوئی حد نہیں ہو گی: صدر پی ٹی آئی پرویز الٰہی


Published 09:50 PM Nov 16 2023


الیکشن میں پی ٹی آئی کو اتنے ووٹ پڑیں گے جس کی کوئی حد نہیں ہو گی: صدر پی ٹی آئی پرویز الٰہی لاہور (پی ٹی آئی اپ ڈیٹس)پاکستان تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا ہے جیل میں عمران خان ان کے ساتھ والے سیل میں ہیں جہاں عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) اور یورپی یونین کے لوگ ان سے ملنے آتے ہیں۔ کمرہ عدالت میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا مجھے آج تک کسی نے پریس کانفرنس کا نہیں کہا، چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔ ان کا کہنا تھا سپریم کورٹ کے کہنے پر الیکشن کی تاریخ ملی ہے، اس الیکشن میں دھاندلی نہیں ہو گی، مسلم لیگ ن کے پاس لاہور سمیت پورے پاکستان میں الیکشن کے لیے بندے نہیں ہیں جبکہ چئیرمین پی ٹی آئی کو اتنے ووٹ پڑیں گے جس کی کوئی حد نہیں ہو گی۔ ایک سوال کے جواب میں چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا ہمارے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ ہمیشہ ہی اچھے تعلقات رہے ہیں۔ پرویز الٰہی کا کہنا تھا چیئرمین پی ٹی آئی میرے ساتھ والے سیل میں ہیں، آئی ایم ایف اور یورپی یونین کے لوگ چیئرمین پی ٹی آئی سے ملنے آتے ہیں۔

فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف درخواست گزار اعتزاز احسن نے سپریم کورٹ

لاہور(پی ٹی آئی اپ ڈیٹس)فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف درخواست گزار اعتزاز احسن نے سپریم کورٹ کا فیصلہ تاریخی قرار دے دیا۔ سپریم

10:57 PM Oct 23 2023

سوشل میڈیا انفلونسرز منصوبے پر پی ٹی آئی کا ردعمل

سوشل میڈیا انفلونسرز منصوبے پر پی ٹی آئی کا ردعمل پشاور(پی ٹی آئی اپ ڈیٹس )خیبر پختونخوا میں سوشل میڈیا انفلونسرز پراجیکٹ پر اٹھنے والے سوالات

07:35 PM Oct 26 2023

اعجاز چودھری کے پروڈکشن آرڈر سے متعلق درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ

اعجاز چودھری کے پروڈکشن آرڈر سے متعلق درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ اسلام آباد(پی ٹی آئی اپ ڈیٹس) اسلام آباد ہائی کورٹ نے

09:56 PM Nov 10 2023

معاشی بحران کے دوران پی ڈی ایم اتحادی حکومت کی میڈیا پر نوازشیں

اسلام آباد (پی ٹی آئی اپ ڈیٹس)معاشی بحران کے دوران پی ڈی ایم اتحادی حکومت کی میڈیا پر نوازشیں الیکٹرانک میڈیا کو5ارب سے زاہد، ڈیجیٹل میڈیا

09:26 PM Oct 10 2023