سوشل میڈیا انفلونسرز منصوبے پر پی ٹی آئی کا ردعمل


Published 07:35 PM Oct 26 2023


سوشل میڈیا انفلونسرز منصوبے پر پی ٹی آئی کا ردعمل پشاور(پی ٹی آئی اپ ڈیٹس )خیبر پختونخوا میں سوشل میڈیا انفلونسرز پراجیکٹ پر اٹھنے والے سوالات کا سابق وزیراعلی محمود خان بہتر جواب دے سکتے ہیں پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے سیکرٹری اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف کا سوشل میڈیا انفلونسرز منصوبے پر ردعمل پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں سوشل میڈیا انفلونسرز بھرتی کے حوالے سے خبروں کا جواب دیتے ہوئے پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے ترجمان بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ تحریک انصاف اس ایشو پر ہر قسم کی تحقیقات کیلئے تیار ہے۔ خیبرپختونخوا میں سوشل میڈیا انفلونسر تحریک انصاف کیلئے نہیں بلکہ حکومت خیبر پختونخوا کیلئے کام کرتے تھے۔ انفلونسر سوشل میڈیا پر حکومت خیبرپختونخوا کی اچھی کارکردگی کی تشہیر کرتے تھے۔ ان سوشل میڈیا انفلونسرز کو سرکاری قواعد و ضوابط پورے کرنے اور اشتہار کے بعد بھرتی کیا گیا تھا۔ سوشل میڈیا انفلونسر پروفیشنل نوجوان تھے ان کا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں تھا۔ مخالفین اس پر سیاسی بیان بازی کی بجائے ایف آئی اے یا دیگر اداروں سے اس منصوبے کی تحقیقات کروالیں۔ ڈیڑھ سال میں ملک کا بیڑہ غرق کرنے والی پی ڈی ایم آج اپنی نالائقی چھپانے کیلئے پی ٹی آئی کو پھر سے نشانہ بنا رہے ہیں۔ بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ مذکورہ سکیم کے ذریعے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع ملے جبکہ ان سوشل میڈیا انفلونسرز کا کیس پشاور ہائیکورٹ میں بھی زیر سماعت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ابھی تک ایسا کوئی ثبوت نہیں کہ ان انفلونسر نے کوئی ریاست مخالف مہم چلائی ہو۔ گزشتہ دور میں شہباز شریف نے اپنی حکومت میں 10 ارب روپے اپنی میڈیا تشہیر پر لگائے جبکہ نواز شریف کے دور حکومت میں مریم نواز وزیراعظم ہاؤس سے میڈیا سیل چلایا کرتی تھیں جس میں مخالفین کی تذلیل اور اداروں کیخلاف مہم شامل تھی۔ بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ پی ٹی ائی پارلیمنٹیرین کے لیڈر محمود خان اس وقت وزیراعلی تھے۔ پی ٹی آئی کی بجائے وہ سوشل میڈیا انفلونسرز پراجیکٹ کا جواب دیں تو بہتر ہوگا۔