ورلڈ کپ ، جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو شکست دے دی


Published 09:31 PM Oct 07 2023


نیودہلی (پی ٹی آئی اپ ڈیٹس )ورلڈ کپ کے چوتھے میچ میں جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو102رنز سے شکست دے دی ۔ جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 428رنز بنائے جس کے جواب میں سری لنکا کی پوری ٹیم 326رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق سری لنکا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور جنوبی افریقہ کو بیٹنگ کی دعوت دی جس پر کوئنٹن ڈی کاک اور ٹمبا نے میدان میں اتر کر کھیل کا آغاز کیا لیکن کپتان ٹمبا صرف 8 رنز پر ایل بی ڈبلیو ہو کر پویلین لوٹ گئے۔اس کے بعد آنے والے بلے باز ریسی وین ڈوسن نے ڈی کوک کے ساتھ مل کر بہترین پارٹنر شپ قائم کی ۔ ڈی کوک 100رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔ریسی وین ڈوسن 108رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔ایڈن مارکر م نے دھواں دار بیٹنگ کرتے ہوئے 54گیندوں پر 106رنز بنائے۔ہینری کلاسن 32رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔ڈیوڈ ملر 39سکور بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔ مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کی جانب سے کوشل مینڈس نے 76،چارٹھ آسالانکا نے 79اور دوشن شنا کا نے 68سکور بنائے ۔ ان کے علاوہ کوئی بھی سری لنکن بلے باز قابل ذکر کھیل پیش نہ کر سکا ۔جنوبی افریقہ کی جانب سے گیرالڈ کوزی 3 جبکہ کیشو مہاراج ، ربادا اور جینسن دو ، دو وکٹیں لینے میں کامیاب ہوئے۔