انتخابات 2024: الیکشن کمیشن کے مجوزہ ضابطہ اخلاق کا ابتدائی ڈرافٹ تیار


Published 10:12 PM Nov 09 2023


انتخابات 2024: الیکشن کمیشن کے مجوزہ ضابطہ اخلاق کا ابتدائی ڈرافٹ تیار اسلام آباد(پی ٹی آئی اپ ڈیٹس)عام انتخابات 2024ے لیے الیکشن کمیشن کے مجوزہ ضابطہ اخلاق کا ابتدائی ڈرافٹ تیارکرلیا گیا۔ ذرائع کے مطابق صدر، وزیراعظم، وزرا، عوامی عہدیدار انتخابی مہم میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔ ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ مجوزہ ضابطہ اخلاق کے مطابق سینیٹرز و بلدیاتی نمائندے انتخابی مہم چلاسکیں گے، ترقیاتی اسکیموں کے اعلانات ، عدلیہ،نظریہ پاکستان کے خلاف گفتگو، مہم پر بھی پابندی ہوگی۔ ذرائع کے مطابق مجوزہ ضابطہ اخلاق میں کہا گیا ہے کہ سیاسی جماعتیں اور امیدوار رشوت،تحائف یا کسی قسم کا لالچ نہیں دیں گے، سیاسی جماعتیں جنرل نشستوں پر 5 فیصد خواتین امیدواروں کو ٹکٹ دیں گی،جلسے،جلوسوں اور عوامی اجتماعات میں اسلحہ کی نمائش پر پابندی ہوگی، سرکاری خزانے سے سیاسی و انتخابی مہم چلانا بھی منع ہوگا۔مجوزہ ضابطہ اخلاق کے مطابق سرکاری ذرائع ابلاغ پر جانبدارانہ کوریج پر پابندی ہوگی، سیاسی جماعتوں کو جلسوں کی اجازت انتظامیہ سے مشروط ہوگی، سرکاری و سائل کے انتخابی مہم میں استعمال پر پابندی ہوگی اور کار ریلیوں کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔ اس کے علاوہ فرقہ وارانہ، لسانیت پر مبنی گفتگو اور کسی شہری کے گھر کے سامنے احتجاج یا دھرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔الیکشن ایجنٹ کا متعلقہ حلقے سے ہونا لازمی ہوگا جبکہ سرکاری املاک پر سیاسی جماعتوں کے جھنڈے لگانے پر پابندی ہوگی۔

مشہور مذہبی اسکالرمولانا طارق جمیل کے بیٹے عاصم جمیل گولی لگنے سے جاںبحق

تلمبہ(پی ٹی آئی اپ ڈیٹس)مشہور مذہبی اسکالرمولانا طارق جمیل کے بیٹے عاصم جمیل گولی لگنے سے جاںبحق ابتدائی اطلاع مولانا طارق جمیل کے ٹویٹر سے ٹویٹ

08:09 PM Oct 29 2023

صحافی جاوید چوہدری، شاہدمیتلہ، پیمرا اور پریس ایسوسی ایشن آف پاکستان کوبھی نوٹس جاری

اسلام آباد(پی ٹی آئی اپ ڈیٹس )ریٹائرمنٹ کے بعد قانونی رکاوٹ توڑنے اور مختلف ایونٹس کو غلط بیان کرنے کا کیس۔ اسلام آباد ہائی کورٹ

12:13 PM Oct 09 2023

بھارت سے باپ بیٹا سیاسی پناہ کےلئے پاکستان پہنچ گئے

بھارت میں مظالم سے تنگ مسلم باپ ، بیٹا پاکستان پہنچ گئے ، دنیا جان لے کہ پاکستان کے حالات کیسے ہیں اور بھارت کے

10:16 AM Sep 27 2023

سزایافتہ بھگوڑے قائد کی پسِ پردہ سمجھوتے کے تحت واپسی اور قانون و انصاف کا

اسلام آباد (پی ٹی آئی اپ ڈیٹس)مسلم لیگ نواز کے عدالت سے سزایافتہ بھگوڑے قائد کی پسِ پردہ سمجھوتے کے تحت واپسی اور قانون و

07:24 PM Oct 14 2023