مشہور مذہبی اسکالرمولانا طارق جمیل کے بیٹے عاصم جمیل گولی لگنے سے جاںبحق


Published 08:09 PM Oct 29 2023


تلمبہ(پی ٹی آئی اپ ڈیٹس)مشہور مذہبی اسکالرمولانا طارق جمیل کے بیٹے عاصم جمیل گولی لگنے سے جاںبحق ابتدائی اطلاع مولانا طارق جمیل کے ٹویٹر سے ٹویٹ کرکے دی گئی ، مشہور مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل کا کہنا تھا کہ آج میرے بیٹے کی ناگہانی موت نے ماحول سوگوار کردیا ہے ، تمام لوگوں سے گزارش ہے کہ وہ انتہائی تکلیف کی اس گھڑی میں ہمیں خصوصی طور پر اپنی دعائوں میں یاد رکھیں،اللہ پاک میرے بیٹے کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائیں، دوسری طرف پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا طارق جمیل کے بیٹے کی موت گولی لگنے سے ہوئی ہے ، گولی ان کے سینے میں لگی ہے اور ان کو مقامی ہسپتال لایاگیا ہے اس سلسلے میں تحقیقات جاری ہیں ، ریجنل پولیس آفیسر سہیل چوہدری