پاکستان نےورلڈ کپ کا پہلا میچ جیت لیا


Published 07:58 PM Oct 06 2023


حیدر آباد (پی ٹی آئی اپ ڈیٹس)نیدر لینڈز نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کرپہلے باولنگ کا فیصلہ کیا۔پاکستان کا آغاز بالکل بھی اچھانہیںتھا ، 38 رنز پر پاکستان کے تین بلے باز بشمول بابراعظم واپس پویلین لوٹ گئے ، محمد رضوان اور سعود شکیل کے درمیان ایک بہترین پارٹنرشپ کی بدولت ، بعد ازاںمحمد نواز اور شاداب کی پارٹنر شپ کے بدولت پاکستان 286 رنز کا مجموعہ ترتیب دے سکا ، نیدر لینڈز کا اسٹارٹ اچھا نہیں تھا 2 جلدی وکٹیں گر جانے کے بعد وکرم جیت سنگھ اور لیڈے میں بہترین پارٹنرشپ کی وجہ سے ایک وقت میں وہ پاکستان کےلئے مشکلات کھڑی کر چکے تھے لیکن شاداب خا ن نے ان کی پارٹنر شپ کو توڑا اور پھر پاکستانی باولرز میچ میں چھائے رہے، حارث روف نے بہترین باولنگ کی اور 9اوورز میں 43 رنز دیکر 3 کھلاڑیوں کو چلتا کیا اور نیدرلینڈز 205 رنز بنا کر 41 اوورز میں آل ٹیم آوٹ ہوگئی، اس میچ میں 81 رنز کی فتح سے پاکستان کو نیٹ رن ریٹ میں کافی مدد ملے گی