پاکستان میں ہونیوالی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی


Published 07:44 PM Oct 29 2023


دبئی(پی ٹی آئی اپ ڈیٹس)پاکستان میں ہونیوالی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں کونسی 3 ٹیمیں نہیں ہونگی؟ نٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے کوالیفائنگ سسٹم کا اعلان کر دیا ہے۔ آئی سی سی کے مطابق بھارت میں جاری ون ڈے ورلڈ کپ کے لیگ مرحلے کے اختتام پر ٹاپ 7 ٹیمیں چیمپئنز ٹرافی 2025 کیلئے کوالیفائی کر سکیں گی جبکہ پاکستان میزبان ہونے کے ناطے آٹھویں ٹیم ہوگی۔ پاکستان میں ہونے والی 2025 چیمپئنز ٹرافی میں ویسٹ انڈیز، زمبابوے اور آئرلینڈ کی ٹیمیں شامل نہیں ہوں گی۔ ویسٹ انڈیز، زمبابوے اور آئرلینڈ کو 2023 کے ون ڈے ورلڈ کپ میں جگہ نہ بنانے کی وجہ سے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے لیے کوالیفائی کرنے کا موقع نہیں مل سکے گا۔ 2025 کی چیمپئنز ٹرافی میں بھارتی ٹیم کا دورہ پاکستان چیلنجنگ ہے: آئی سی سی آئی سی سی بورڈ اجلاس نے 2021 میں 10 سالہ سائیکل کی منظوری دی تھی، منعقدہ سائیکل میں مردوں کے 8 عالمی ٹورنامنٹ شامل ہیں۔ واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی پاکستان کے پاس ہے۔

نگران پنجاب کابینہ نے العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کی سزا معطل کردی

لاہور(پی ٹی آئی اپ ڈیٹس) نگران پنجاب کابینہ نے العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کی سزا معطل کردی، تفصیلات کےمطابق کریمنل اینڈ پروسیجرل کی سیکشن401 کےتحت

11:54 AM Oct 24 2023

ویرات کوہلی ایک بار پھر مرد بحران ثابت

کوہلی ایک بار پھر مرد بحران ثابت، بھارت نے نیوزی لینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دیدی دھرم شالا(پی ٹی آئی اپ ڈیٹس)آئی سی سی ون

09:01 PM Oct 22 2023

انگلینڈ سے شکست پر پاکستان کا ورلڈکپ کا سفر پانچویں پوزیشن کیساتھ اختتام پذیر

انگلینڈ سے شکست پر پاکستان کا ورلڈکپ کا سفر پانچویں پوزیشن کیساتھ اختتام پذیر کولکتہ(پی ٹی آئی اپ ڈیٹس)ورلڈکپ کے 44 ویں میچ میں انگلینڈ نے

12:17 AM Nov 12 2023

پی ٹی آئی نے پنجاب میں دوبارہ عملی سیاست کا میدان سجانے کی طرف قدم بڑھا

پی ٹی آئی نے پنجاب میں دوبارہ عملی سیاست کا میدان سجانے کی طرف قدم بڑھا دیا لاہور(پی ٹی آئی اپ ڈیٹس)اکمل باری سینئرنائب صدرپاکستان تحریک انصاف

12:00 AM Nov 01 2023