تحریک انصاف کے وفد کی اسلام آباد میں فلسطینی سفیر سے ملاقات


Published 07:27 PM Oct 13 2023


‏اسلام آباد(پی ٹی آئی اپ ڈیٹس )‏پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے مظلوم اہلِ فلسطین سے اظہارِ یکجہتی اور اسرائیل کے جنگی جرائم کی مذمت کا معاملہ۔ سینئر مرکزی رہنما ڈاکٹر بابر اعوان کی قیادت میں تحریک انصاف کے وفد کی اسلام آباد میں فلسطینی سفیر سے ملاقات ،چیئرمین عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے اہلِ فلسطین سے مکمل یکجہتی کا اظہار اہلِ فلسطین پر انسانیت سوز مظالم، غزّہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری اور قابض اسرائیلی فوج کے جنگی جرائم پر چیئرمین عمران خان اور تحریک انصاف کی جانب سے شدید مذمت ۔مسئلۂ فلسطین پر چیئرمین عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف کے اصولی مؤقف کا اعادہ ۔فلسطینی سفیر کی جانب سے اسرائیلی وحشت و بربریت کے شکار مظلوم اہلِ فلسطین سے اظہارِ یکجہتی پر چیئرمین عمران خان اور تحریک انصاف کی قیادت و کارکنان کا شکریہ مسئلۂ فلسطین کے عالمی قانون اور اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں اہلِ فلسطین کی امنگوں کی روشنی میں حل کے تحریک انصاف کے اصولی مؤقف کی بھی تحسین فلسطینی سفیر کی جانب سے چیئرمین عمران خان کیلئے فلسطینی پرچم کے رنگوں سے مزیّن تسبیح کا ہدیہ