معاشی بحران کے دوران پی ڈی ایم اتحادی حکومت کی میڈیا پر نوازشیں


Published 09:26 PM Oct 10 2023


اسلام آباد (پی ٹی آئی اپ ڈیٹس)معاشی بحران کے دوران پی ڈی ایم اتحادی حکومت کی میڈیا پر نوازشیں الیکٹرانک میڈیا کو5ارب سے زاہد، ڈیجیٹل میڈیا کو 1ارب23کروڑ کے اشتہارات ،پرنٹ میڈیا کو 3ارب روپے کے اشتہارات دئیے گئے، الیکٹرانک میڈیا کو اشتہارات کی حکومتی رپورٹ سینیٹ کمیٹی میں جمع کروائی گئی پی ڈی ایم حکومت نے"جیو نیٹ ورک کو34 کروڑ80روپے کے اشتہارات، دنیا نیٹ ورک کو30کروڑ19 لاکھ کے اشتہارات، ہم ٹی وی نیٹ ورک کو29کروڑ69لاکھ کے اشتہارات، ایکسپریس نیٹ ورک کو28کروڑ28 لاکھ روپے کے اشتہارات، سماء ٹی وی کو26کروڑ83لاکھ روپے کے اشتہارات، نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کے ٹی وی کو21کروڑ 78لاکھ کے اشتہارات اور ا ے آر وائی نیٹ ورک کو2کروڑ17لاکھ روپے کے اشتہارات دیئے گئے، غربت میں پسی ہوئی عوام کے خون پسینے کے ٹیکس سے حاصل پیسہ کو پی ڈی ایم حکومت نے میڈیا کی زبان بندی اور ساتھ اپنی خوشامد کےلئے یہ پیسہ بے دردی سے بانٹا ، جب ملک میں لوگ غربت سے مر رہے تھے تو یہ بدمعاشیہ اپنے مشہوری کےلئے ملکی پیسہ لٹا رہی تھی، ان کا کڑا احتساب عوام آنیوالے الیکشن میں کریں گے،