ہم تیار ہیں، ایڈووکیٹ شیر افضل خان مروت کی اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر گفتگو


Published 03:44 PM Sep 26 2023


لیگل ٹیم کے سینئر رہنما ایڈووکیٹ شیر افضل خان مروت نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم پرچوں کے عادی ہوچکے ہیں جتنے مرضی کیس کریں اب پاکستان تحریک انصاف کا ورکر باہر نکلے گا اور قانون کے مقرر کردہ دائرہ کے اندر اپنے کنونشن بھی کرے گا ، اور اگر یہ ظالم حکمران پرچہ کرتے ہیں یا کوئی بھی کاروائی کرتے ہیں تو ہم پشاور ہائی کورٹ میں ان کے خلاف ایف آئی آرز کا اندراج کروائیں گے ،جیسے آج آئی جی اسلام آباد ، ہائی کورٹ میں اپنے خلاف ہونیوالے پرچہ کے خلاف پیش ہوا تھا بالکل اسی طرح ہر اس پولیس والے کے خلاف قانونی کاروائی کریں گے کہ جو کسی کے اشاروں پر غیر قانونی طور پر پارٹی ورکرز کو ہراساں کرتے ہیں ان کا کہنا تھا کہ ہم تیار ہیں