جنوبی افریقہ نے افغانستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی
Published 09:46 PM Nov 10 2023
جنوبی افریقہ نے افغانستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی احمد آباد(پی ٹی آئی اپ ڈیٹس)آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ 2023 کے 42 ویں میچ میں جنوبی افریقہ نے افغانستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی، جنوبی افریقہ نے 245 رنز کا ہدف 48 ویں اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔نوبی افریقہ کی جانب سے وین ڈوسن 76 رنز بنا کر نمایاں رہے، کوئنٹن ڈی کاک نے 41 اور ایڈن مارکرم نے 25 رنز بنائے۔ افغانستان کی جانب سے راشد خان اور محمد نبی نے دو دو جبکہ مجیب الرحمان نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ بھارت کے شہر احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ ستیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں افغانستان کے کپتان حشمت اللہ شاہدی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے افغانستان کی پوری ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 244 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ افغانستان کی جانب سے اوپنر ٹیم کو اچھا آغاز دینے میں پھر ناکام رہے، رحمان اللہ گرباز 25 جبکہ ابراہیم زادران 15 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے،رحمت شاہ 26، کپتان حشمت اللہ شاہدی 2، ابراہیم علی خیل 12، راشد خان 14 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ افغانستان کے مڈل آرڈر بلے باز عظمت اللہ عمرزئی نے ذمہ دارانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 97 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی، نور احمد 26، مجیب الرحمن 8 اور نوین الحق 2 رنز بنا کر چلتے بنے۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے جیڑالڈ کوئٹزی نے 4، کیشو مہاراج اور لنگی نگیڈی نے 2، 2 جبکہ فیہلوکوایو نے ایک وکٹ حاصل کی۔ یاد رہے کہ جنوبی افریقہ کی ٹیم میگا ایونٹ میں پہلے کی سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر چکی ہے جبکہ شکست کے بعد افغانستان ورلڈ کپ کی دوڑ سے باہر ہو گیا۔
مریم نواز کا وزیراعلیٰ منتخب ہونا پاکستانی سیاست میں سنگ
مریم نواز کا وزیراعلیٰ منتخب ہونا پاکستانی سیاست میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے:
امید ہے اس بار فضل الرحمن بانی پی ٹی آئی
امید ہے اس بار فضل الرحمن بانی پی ٹی آئی کا ساتھ دینگے : علی
نگراں حکومت کا دور مہنگائی کے ستائے شہریوں پر بھاری
نگراں حکومت کا دور مہنگائی کے ستائے شہریوں پر بھاری رہا اسلام آباد(نیا پاکستان اپ ڈیٹس)نگراں
صدارتی انتخاب: زرداری اور اچکزئی کے کاغذات نامزدگی منظور، باقی
صدارتی انتخاب: زرداری اور اچکزئی کے کاغذات نامزدگی منظور، باقی 5 امیدواروں کے مسترد اسلام آباد(نیا
فیصلہ جمہوریت کے دل پر آخری خنجر، الیکشن کمیشن مستعفی
فیصلہ جمہوریت کے دل پر آخری خنجر، الیکشن کمیشن مستعفی ہو: سینیٹر علی ظفر اسلام آباد(نیا
مخصوص نشستیں: فیصلے کے اہم نکات
مخصوص نشستیں: فیصلے کے اہم نکات سنی اتحاد کونسل نےمخصوص نشستوں کےلیے لسٹ جمع نہیں کرائی۔ یہ
سری لنکا 302رنز کے بڑے مارجن سے شکست کھا گیا
بھارت نے سری لنکا کو 302 رنز سے شکست دیکر ورلڈکپ سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ممبئی(پی ٹی آئی اپ ڈیٹس) آئی سی سی ورلڈکپ کے
جمہوریت کو ایک ایک اینٹ کرکے گریا جارہا ہے
اسلام آباد (پی ٹی اپ ڈیٹس )فرخ حبیب کی پریس کانفرنس ایک اور انفورسڈ انکائونٹر ہے ، فرخ حبیب کو گوادر سے اغواء کیا گیا
شہباز شریف کی پریس کانفرنس پر پاکستان تحریک انصاف کا ردِعمل
مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی اپ ڈیٹس )مستحکم اور خوشحالی کے منزلیں طے کرتے پاکستان کو تباہی، انتشار اور لاقانونیّت کی دلدل
حماس حملہ کس کی خواہش
ذرائع (پی ٹی آئی اپ ڈیٹس )حماس کا اسرائیل کے خلاف حملہ نے علاقائی سلامتی کی نئی صف بندی کرنے کی کوششوں کا مقصد بھی