انٹربینک میں ڈالر مزید مہنگا ہوگیا


Published 12:46 AM Nov 08 2023


انٹربینک میں ڈالر مزید مہنگا ہوگیا کراچی(پی ٹی آئی اپ ڈیٹس)نٹربینک میں آج روپے کے مقابلے میں ڈالر ایک روپے 10 پیسے مہنگا ہوا ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک تبادلہ میں ڈالر کا بھاؤ کاروبار کے اختتام پر 286 روپے 39 پیسے ہے۔ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 285 روپے 29 پیسے اور گزشتہ ہفتے 284 روپے 31 پیسے پر بند ہوا تھا۔رواں کاروباری ہفتے دو کاروباری دنوں میں ڈالر 2 روپے 8 پیسے مہنگا ہوا ہے۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ آج 50 پیسے اضافے سے287 روپے 50 پیسے پر بند ہوا ہے۔