پی ٹی آئی نے ایک مرتبہ پھر ورچوئل جلسہ منعقد کرنے کا اعلان کردیا
Published 04:40 PM Jan 18 2024
پی ٹی آئی نے ایک مرتبہ پھر ورچوئل جلسہ منعقد کرنے کا اعلان کردیا اسلام آباد(نیا پاکستان اپ ڈیٹس) پاکستان تحریک انصاف نے ایک مرتبہ پھر ورچوئل جلسہ منعقد کرنے کا اعلان کردیا۔ پی ٹی آئی کے مطابق 20 جنوری 2024 بروز ہفتہ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے پاکستان تحریک انصاف کا دوسرا ورچوئل جلسہ منعقد کیا جائے گا۔ پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان ،سیکریٹری جنرل عمر ایوب اور مرکزی سیکریٹری جنرل رؤف حسن سمیت دیگر عہدیداران و رہنما جلسے سے خطاب کریں گے۔ پی ٹی آئی نے کہا کہ عوام ورچوئل جلسہ میں تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمزکے ذریعے شریک ہو سکتے ہیں۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے گزشتہ برس 17 دسمبر کو انتخابی مہم کے سلسلے میں پہلے ورچوئل یا آن لائن جلسے کا اہتمام کیا تھا۔ مقامی میڈیا کے مطابق آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی مدد سے پابند سلاسل بانی پی ٹی آئی عمران خان کا جیل سے پیغام بھی پڑھ کر سنایا گیا۔ علاوہ ازیں پی ٹی آئی کے پہلے ورچوئل جلسے کے روز ملک بھر میں انٹرنیٹ کی فراہمی متاثر رہی اور صارفین کو تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز تک رسائی میں مشکلات کا سامنا رہا تھا جس کے بعد انٹرنیٹ سروس کی نگرانی کرنے والے آزاد اداروں نے بھی پاکستان میں انٹرنیٹ کی بندش کی تصدیق کی تھی۔
مریم نواز کا وزیراعلیٰ منتخب ہونا پاکستانی سیاست میں سنگ
مریم نواز کا وزیراعلیٰ منتخب ہونا پاکستانی سیاست میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے:
امید ہے اس بار فضل الرحمن بانی پی ٹی آئی
امید ہے اس بار فضل الرحمن بانی پی ٹی آئی کا ساتھ دینگے : علی
نگراں حکومت کا دور مہنگائی کے ستائے شہریوں پر بھاری
نگراں حکومت کا دور مہنگائی کے ستائے شہریوں پر بھاری رہا اسلام آباد(نیا پاکستان اپ ڈیٹس)نگراں
صدارتی انتخاب: زرداری اور اچکزئی کے کاغذات نامزدگی منظور، باقی
صدارتی انتخاب: زرداری اور اچکزئی کے کاغذات نامزدگی منظور، باقی 5 امیدواروں کے مسترد اسلام آباد(نیا
فیصلہ جمہوریت کے دل پر آخری خنجر، الیکشن کمیشن مستعفی
فیصلہ جمہوریت کے دل پر آخری خنجر، الیکشن کمیشن مستعفی ہو: سینیٹر علی ظفر اسلام آباد(نیا
مخصوص نشستیں: فیصلے کے اہم نکات
مخصوص نشستیں: فیصلے کے اہم نکات سنی اتحاد کونسل نےمخصوص نشستوں کےلیے لسٹ جمع نہیں کرائی۔ یہ
پاکستان نے ورلد کپ کی تاریخ میں ورلڈ ریکار ڈ قائم کردیا
حیدر آباد (پی ٹی آئی اپ ڈیٹس)پاکستا ن نے ورلڈ کپ کی تاریخ میں سب سے بڑا ٹارگٹ 345 رنز بنا کر ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا،
مشرق وسطیٰ میں تنازع پھیلنے کے خدشات، اسرائیل کی جنوبی لبنان میں شدید گولہ باری
مشرق وسطیٰ میں تنازع پھیلنے کے خدشات، اسرائیل کی جنوبی لبنان میں شدید گولہ باری ویب ڈیسک(پی ٹی آئی اپ ڈیٹس)مشرق وسطیٰ میں تنازع پھیلنے کے
آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو شکست دےد ی
آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو شکست دےد ی دھرم شالا(پی ٹی آئی اپ ڈیٹس)آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ میں آسٹریلیا نے دلچسپ مقابلے کے بعد
چیئرمین پی ٹی آئی کے وفادار امیدوار الیکشن میں حصہ لیں گے: نگران وزیراعظم
چیئرمین پی ٹی آئی کے وفادار امیدوار الیکشن میں حصہ لیں گے: نگران وزیراعظم لاہور(786نیوز) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ پی ٹی