مشرق وسطیٰ میں تنازع پھیلنے کے خدشات، اسرائیل کی جنوبی لبنان میں شدید گولہ باری
Published 10:44 PM Oct 22 2023
مشرق وسطیٰ میں تنازع پھیلنے کے خدشات، اسرائیل کی جنوبی لبنان میں شدید گولہ باری ویب ڈیسک(پی ٹی آئی اپ ڈیٹس)مشرق وسطیٰ میں تنازع پھیلنے کے خدشات بڑھ گئے، اسرائیل نے جنوبی لبنان کے اندر پانچ کلو میٹر تک فاصلے پر شدید گولہ باری شروع کر دی۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ اور اسرائیلی فوج میں فائرنگ اور راکٹوں کا تبادلہ ہوا ہے۔ اس کے علاوہ اسرائیل نے شام میں دمشق اور حلب کے انٹرنیشنل ائیرپورٹس پر میزائل حملے کیے جس میں دو ملازمین جاں بحق ہوگئے۔ دوسری جانب عراق میں بھی امریکی اڈے عین الاسد ائیربیس پر راکٹ حملہ ہوا جس کے بعد امریکا نے پورے مشرق وسطیٰ میں فضائی دفاعی نظام فعال کر دیا۔ رپورٹس کے مطابق امریکا نے تھاڈ اور مزید پیٹریاٹ میزائل خطے میں بھیجنے کا بھی اعلان کر دیا جبکہ مزید فوجیوں کو تعیناتی کے لیے الرٹ کر دیا۔ امریکی وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ فیصلہ ایران اور اس کے حامی گروپس کی طرف سے کارروائیاں بڑھنے پر کیا گیا۔ رپورٹس کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے لبنان کے وزیراعظم سے اسرائیل لبنان سرحدی کشیدگی پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حماس اسرائیل تنازع میں لبنان کو گھسیٹنے سے لبنانی عوام پر اثر پڑے گا۔دوسری جانب اسرائیل نے فلسطین پر اپنی جارحیت میں مزید اضافے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہےکہ وہ غزہ پر حملے تیز کرے گا۔ واضح رہے کہ غزہ میں اسرائیل کے وحشیانہ حملے جاری ہیں،7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی بمباری سے اب تک 31 مساجد شہید ہوچکی ہیں۔ غزہ میں اسرائیلی بمباری سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 266 فلسطینی شہید ہوگئے۔غزہ میں اسرائیلی حملوں سے شہید فلسطینیوں کی مجموعی تعداد 4 ہزار 651 ہوگئی ہے، شہید ہونے والوں میں 40 فیصد بچے شامل ہیں۔
مریم نواز کا وزیراعلیٰ منتخب ہونا پاکستانی سیاست میں سنگ
مریم نواز کا وزیراعلیٰ منتخب ہونا پاکستانی سیاست میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے:
امید ہے اس بار فضل الرحمن بانی پی ٹی آئی
امید ہے اس بار فضل الرحمن بانی پی ٹی آئی کا ساتھ دینگے : علی
نگراں حکومت کا دور مہنگائی کے ستائے شہریوں پر بھاری
نگراں حکومت کا دور مہنگائی کے ستائے شہریوں پر بھاری رہا اسلام آباد(نیا پاکستان اپ ڈیٹس)نگراں
صدارتی انتخاب: زرداری اور اچکزئی کے کاغذات نامزدگی منظور، باقی
صدارتی انتخاب: زرداری اور اچکزئی کے کاغذات نامزدگی منظور، باقی 5 امیدواروں کے مسترد اسلام آباد(نیا
فیصلہ جمہوریت کے دل پر آخری خنجر، الیکشن کمیشن مستعفی
فیصلہ جمہوریت کے دل پر آخری خنجر، الیکشن کمیشن مستعفی ہو: سینیٹر علی ظفر اسلام آباد(نیا
مخصوص نشستیں: فیصلے کے اہم نکات
مخصوص نشستیں: فیصلے کے اہم نکات سنی اتحاد کونسل نےمخصوص نشستوں کےلیے لسٹ جمع نہیں کرائی۔ یہ
صرافہ ایسوسی ایشن نے سونے کی قیمتوں کے تعین کے حوالے سے اہم فیصلہ کرلیا۔
کراچی(پی ٹی آئی اپ ڈیٹس) صرافہ ایسوسی ایشن نے سونے کی قیمتوں کے تعین کے حوالے سے اہم فیصلہ کرلیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق کراچی
عمران خان کو آئی سی سی نے مہمان خصوصی بنا لیا
آئی سی سی نے ورلڈ کپ فائنل کے لئے عمران خان سمیت تمام ملکوں کے کپتانوں کو مہمان خصوصی کے طور پر بلا لیا فارن ڈیسک(پی
پی ٹی آئی کی معاشی ٹیم نے ملکی معیشت پر وائٹ پیپر جاری کردیا
پی ٹی آئی کی معاشی ٹیم نے ملکی معیشت پر وائٹ پیپر جاری کردیا اسلام آباد(پی ٹی آئی اپ ڈیٹس)پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کی
صنم جاوید کی درخواست ضمانت منظور، رہائی کا حکم
صنم جاوید کی درخواست ضمانت منظور، رہائی کا حکم لاہور(پی ٹی آئی اپ ڈیٹس)انسداد دہشتگردی کی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کی کارکن صنم جاوید کی