فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف درخواست گزار اعتزاز احسن نے سپریم کورٹ کا فیصلہ تاریخی قرار دے دیا
Published 10:57 PM Oct 23 2023
لاہور(پی ٹی آئی اپ ڈیٹس)فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف درخواست گزار اعتزاز احسن نے سپریم کورٹ کا فیصلہ تاریخی قرار دے دیا۔ سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں سویلین کے ٹرائل کے خلاف درخواستیں منظور کرتے ہوئے ملٹری کورٹس میں سویلین کا ٹرائل کالعدم قرار دیا۔ فوجی عدالتوں میں سویلین کے ٹرائل کے خلاف کیس کی سماعت جسٹس اعجازالاحسن کی سربراہی میں5 رکنی لارجربینچ نے کی، بینچ میں جسٹس منیب اختر ، جسٹس یحیٰی آفریدی، جسٹس مظاہر نقوی اور جسٹس عائشہ ملک شامل تھے۔ سویلین کا فوجی عدالتوں میں ٹرائل 5 رکنی بینچ نے متفقہ طور پرکالعدم قرار دیا ہے تاہم آرمی ایکٹ کے سیکشن 2 ڈی ون کو آئین سے متصادم 4 ججز نے قرار دیا ہے جب کہ جسٹس یحیٰی نے اس پر اپنی رائے محفوظ رکھی۔ فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف درخواست گزار اعتزاز احسن نے فیصلے کو تاریخی قرار دے دیا۔عتزاز احسن نے کہا کہ سنہرے حروف میں لکھا جائے گا ، فیصلہ سارے نظام کو مستحکم کرے گا ،9 اور 10 مئی کے ملزمان کے مقدمات فوجی عدالتوں میں ٹرائل نہیں ہوسکتے۔ دوسری جانب ماہر قانون سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ملٹری کورٹس کی سزا کو ختم ہونا چاہیے،اگر الزام ہے تو کیس عام عدالت میں چلنا چاہیے۔اس کے علاوہ سابق صدر سپریم کورٹ بار احسن بھون نے کہا کہ سویلین کا فوجی عدالتوں میں ٹرائل نہیں ہونا چاہیے، فیصلہ اپیل میں بھی برقرار رہے گا
مریم نواز کا وزیراعلیٰ منتخب ہونا پاکستانی سیاست میں سنگ
مریم نواز کا وزیراعلیٰ منتخب ہونا پاکستانی سیاست میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے:
امید ہے اس بار فضل الرحمن بانی پی ٹی آئی
امید ہے اس بار فضل الرحمن بانی پی ٹی آئی کا ساتھ دینگے : علی
نگراں حکومت کا دور مہنگائی کے ستائے شہریوں پر بھاری
نگراں حکومت کا دور مہنگائی کے ستائے شہریوں پر بھاری رہا اسلام آباد(نیا پاکستان اپ ڈیٹس)نگراں
صدارتی انتخاب: زرداری اور اچکزئی کے کاغذات نامزدگی منظور، باقی
صدارتی انتخاب: زرداری اور اچکزئی کے کاغذات نامزدگی منظور، باقی 5 امیدواروں کے مسترد اسلام آباد(نیا
فیصلہ جمہوریت کے دل پر آخری خنجر، الیکشن کمیشن مستعفی
فیصلہ جمہوریت کے دل پر آخری خنجر، الیکشن کمیشن مستعفی ہو: سینیٹر علی ظفر اسلام آباد(نیا
مخصوص نشستیں: فیصلے کے اہم نکات
مخصوص نشستیں: فیصلے کے اہم نکات سنی اتحاد کونسل نےمخصوص نشستوں کےلیے لسٹ جمع نہیں کرائی۔ یہ
ہم تیار ہیں، ایڈووکیٹ شیر افضل خان مروت کی اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر
لیگل ٹیم کے سینئر رہنما ایڈووکیٹ شیر افضل خان مروت نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم پرچوں کے عادی ہوچکے ہیں جتنے
نیوزی لینڈ نے99رنز سے میچ جیت لیا
حیدر آباد (پی ٹی آئی اپ ڈیٹس۔مانیٹرنگ ڈیسک)نیوزی لینڈ نے بیٹنگ کی دعوت ملنے پر 323 رنز کا ٹارگٹ نیدرلینڈز کو دے دیا ، جواب
انتخابات 2024: الیکشن کمیشن کے مجوزہ ضابطہ اخلاق کا ابتدائی ڈرافٹ تیار
انتخابات 2024: الیکشن کمیشن کے مجوزہ ضابطہ اخلاق کا ابتدائی ڈرافٹ تیار اسلام آباد(پی ٹی آئی اپ ڈیٹس)عام انتخابات 2024ے لیے الیکشن کمیشن کے مجوزہ ضابطہ
ورلڈ کپ؛ انگلینڈ کی نیدرلینڈز کو 160 رنز سے شکست
ورلڈ کپ؛ انگلینڈ کی نیدرلینڈز کو 160 رنز سے شکست پونے(پی ٹی آئی اپ ڈیٹس) آئی سی سی ورلڈ کپ کے 40 ویں میچ میں انگلینڈ