اسرائیل کا غزہ پر حملے مزید تیز کرنے کا اعلان


Published 04:21 PM Oct 22 2023


اسرائیل کا غزہ پر حملے مزید تیز کرنے کا اعلان تل ابیب(786نیوز)اسرائیل نے فلسطین پر اپنی جارحیت میں مزید اضافے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہےکہ وہ غزہ پر حملے تیز کرے گا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز اسرائیلی فوج کے ترجمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل حماس پر دباؤ بڑھانے کیلئے غزہ میں اپنے حملوں کو تیز کرے گا۔ فوجی ترجمان ایڈمرل کا کہنا تھا کہ ہمیں جنگ کے اگلے مرحلے میں داخل ہونا ہے اور اس کے لیے ہم کسی کے بتائے ہوئے راستے پر نہیں چلیں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فوجی ترجمان نے اپنی پریس کانفرنس میں یہ بھی کہا کہ آج سے ہم غزہ پر حملے بڑھا رہے ہیں۔ واضح رہے کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ پر زمینی اور فضائی حملے کیے جارہے ہیں جس سے اب تک شہید فلسطینیوں کی تعداد 4 ہزار 385 تک جاپہنچی ہے۔