حکومت کا عمران خان کو الیکشن کمیشن میں پیش کرنے سے انکار
Published 03:03 PM Oct 24 2023
حکومت کا عمران خان کو الیکشن کمیشن میں پیش کرنے سے انکار اسلام آباد(پی ٹی آئی اپ ڈیٹس) نگراں حکومت نے چیئرمین پی ٹی آئی کو الیکشن کمیشن میں پیش کرنے سے معذرت کرلی۔ پنجاب پولیس نے سیکیورٹی رسک قرار دیا تو الیکشن کمیشن نے ریمارکس دیےکہ وزارت داخلہ اگر ایک شخص کوسیکیورٹی نہیں دے سکتی توالیکشن کیسے کرائیں گے ، کمیشن نے وفاقی سیکریٹری داخلہ کو طلب کرلیا۔ الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی چیئرمین، اسد عمر اور فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت ہوئی۔ پی ٹی آئی چیئرمین کے وکیل شعیب شاہین، فواد چوہدری، اسد عمر پیش ہوئے۔ حکومت نے عمران خان کو الیکشن کمیشن کے روبرو پیش کرنے سے انکار کردیا۔ اس پر وکیل پی ٹی آئی نے کہا کہ آج الیکشن کمیشن کی اصل توہین ہوئی ہے۔ حکومت کا عمران خان کو الیکشن کمیشن میں پیش کرنے سے انکار ویب ڈیسک ایک گھنٹہ پہلے شیئرٹویٹشیئرای میلتبصرےمزید اردو خبریں وزارت داخلہ اگر ایک شخص کوسیکیورٹی نہیں دے سکتی توالیکشن کیسے کرائے گی، الیکشن کمیشن وزارت داخلہ اگر ایک شخص کوسیکیورٹی نہیں دے سکتی توالیکشن کیسے کرائے گی، الیکشن کمیشن اسلام آباد: نگراں حکومت نے چیئرمین پی ٹی آئی کو الیکشن کمیشن میں پیش کرنے سے معذرت کرلی۔ پنجاب پولیس نے سیکیورٹی رسک قرار دیا تو الیکشن کمیشن نے ریمارکس دیےکہ وزارت داخلہ اگر ایک شخص کوسیکیورٹی نہیں دے سکتی توالیکشن کیسے کرائیں گے ، کمیشن نے وفاقی سیکریٹری داخلہ کو طلب کرلیا۔ الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی چیئرمین، اسد عمر اور فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت ہوئی۔ پی ٹی آئی چیئرمین کے وکیل شعیب شاہین، فواد چوہدری، اسد عمر پیش ہوئے۔ حکومت نے عمران خان کو الیکشن کمیشن کے روبرو پیش کرنے سے انکار کردیا۔ اس پر وکیل پی ٹی آئی نے کہا کہ آج الیکشن کمیشن کی اصل توہین ہوئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: توہین الیکشن کمیشن کیس میں عمران خان کے پروڈکشن آرڈر جاری وزارت داخلہ کی جانب سے اے آئی جی آپریشنز پنجاب پولیس نے پی ٹی آئی چیئرمین سے متعلق رپورٹ الیکشن کمیشن میں جمع کراتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی چیئرمین کی زندگی کو خطرات لاحق ہیں، وہ خود بھی اس کا اظہار کر چکے ہیں۔ الیکشن کمیشن ارکان نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی جو کہتے ہیں آپ کو یقین ہے کہ صحیح کہتے ہیں؟، چیئرمین پی ٹی آئی سے آپ لکھواکے لے آئیں کہ میں معذرت کرتاہوں۔ اے آئی جی آپریشنز نے کہا کہ الیکشن کمیشن اڈیالہ جیل جاکر کیس کی سماعت کرے، پنڈی گنجان آبادی پر مشتمل ہے خطرات سے خالی نہیں۔ اس پر الیکشن کمیشن نے کہا کہ آپ کیسے ہمیں حکم دے سکتے ہیں کہ ہم اڈیالہ میں سماعت کریں، وزارت داخلہ اگر ایک شخص کو سیکیورٹی نہیں دے سکتی تو الیکشن کیسے کرائے گی۔ الیکشن کمیشن نے سیکرٹری وزارت داخلہ کو طلب کرتے ہوئے سماعت تیرہ نومبر تک ملتوی کردی۔ واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی کے آج کے لیے پروڈکشن آرڈر جاری کئے تھے۔
مریم نواز کا وزیراعلیٰ منتخب ہونا پاکستانی سیاست میں سنگ
مریم نواز کا وزیراعلیٰ منتخب ہونا پاکستانی سیاست میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے:
امید ہے اس بار فضل الرحمن بانی پی ٹی آئی
امید ہے اس بار فضل الرحمن بانی پی ٹی آئی کا ساتھ دینگے : علی
نگراں حکومت کا دور مہنگائی کے ستائے شہریوں پر بھاری
نگراں حکومت کا دور مہنگائی کے ستائے شہریوں پر بھاری رہا اسلام آباد(نیا پاکستان اپ ڈیٹس)نگراں
صدارتی انتخاب: زرداری اور اچکزئی کے کاغذات نامزدگی منظور، باقی
صدارتی انتخاب: زرداری اور اچکزئی کے کاغذات نامزدگی منظور، باقی 5 امیدواروں کے مسترد اسلام آباد(نیا
فیصلہ جمہوریت کے دل پر آخری خنجر، الیکشن کمیشن مستعفی
فیصلہ جمہوریت کے دل پر آخری خنجر، الیکشن کمیشن مستعفی ہو: سینیٹر علی ظفر اسلام آباد(نیا
مخصوص نشستیں: فیصلے کے اہم نکات
مخصوص نشستیں: فیصلے کے اہم نکات سنی اتحاد کونسل نےمخصوص نشستوں کےلیے لسٹ جمع نہیں کرائی۔ یہ
سری لنکا نے نیدر لینڈ ز پر لنکا ڈھا دی۔ورلڈ کپ
لکھنو(پی ٹی آئی اپ ڈیٹس)آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کے 19 ویں میچ میں سری لنکا نے نیدرلینڈز کو 5 وکٹ سے شکست دے
چنئی(پی ٹی آئی اپ ڈیٹس)ورلڈکپ میں بڑا اپ سیٹ: افغانستان نے پہلی بار پاکستان کو
چنئی(پی ٹی آئی اپ ڈیٹس)ورلڈکپ میں بڑا اپ سیٹ: افغانستان نے پہلی بار پاکستان کو ہرا دیا آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ میں افغانستان نے
اسرائیلی جارحیت سے 6صحافی بھی شہید
اسلام آباد (پی ٹی آئی اپ ڈیٹس)اسرائیلی جارحیت سے کوئی طبقہ فکر محفوظ نہیں، تمام دنیا کو اسرائیل کا مکروہ چہرہ دکھانے والے میڈیا
دفاتر میں صاحب کا لفظ حکمرانی اور مائنڈ سیٹ کو ظاہر کرتا ہے، چیف جسٹس
اسلام آباد(پی ٹی آئی اپ ڈیٹس) سپریم کورٹ نے سرکاری افسران کے لئے صاحب کا لفظ استعمال کرنے پر پابندی لگا دی دفاتر میں صاحب کا