سری لنکا نے نیدر لینڈ ز پر لنکا ڈھا دی۔ورلڈ کپ


Published 09:02 PM Oct 21 2023


لکھنو(پی ٹی آئی اپ ڈیٹس)آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کے 19 ویں میچ میں سری لنکا نے نیدرلینڈز کو 5 وکٹ سے شکست دے کر ورلڈکپ میں پہلی کامیابی حاصل کرلی۔ لنکن ٹائیگرز نے سماراوکرما کے ناقابل شکست 91 رن کی بدولت 263 رن کا ہدف گیارہ گیندوں قبل حاصل کرلیا۔ یہ میچ لکھنؤ کے اکانا اسپورٹس سٹی میں کھیلا گیا جہاں ہالینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ نیدرلینڈز کی پوری ٹیم 262 رن پر آؤٹ ہوگئی جب کہ اننگ کی دو گیندیں باقی تھیں 263رن کاہدف سری لنکا نے 48.2 اوور میں حاصل کرلیا، سماراوکرما نے 91 رن کی ناقابل شکست اننگ کھیلی۔ پتھم نسانکا 54 اور چریتھ اسالنکا نے 44 رن بنائے، دھننجایا ڈی سلوا 30 اور کوشل مینڈس نے 11رن بنائے۔ نیدرلینڈز کے آریان دت نے 3 ،کولن ایکرمین اور میکیرن نے ایک وکٹ حاصل کی۔