جیل میں بند ایرانی خاتون نرگس محمدی نے خواتین پر جبر کا مقابلہ کرنے پر امن کا نوبل انعام جیت لیا۔


Published 09:53 PM Oct 06 2023


ناروے(پی ٹی آئی اپ ڈیٹس )جیل میں بند ایرانی خاتون نرگس محمدی نے خواتین پر جبر کا مقابلہ کرنے پر امن کا نوبل انعام جیت لیا۔ قید ایرانی کارکن نرگس محمدی نے خواتین کے حقوق اور جمہوریت کے لیے اور سزائے موت کے خلاف ان کی انتھک مہم کے اعتراف میں جمعہ کو امن کا نوبل انعام جیتا 51سالہ محمدی نے ایرانی حکام کی جانب سے متعدد گرفتاریوں اور سالوں کی سلاخوں کے پیچھے گزارنے کے باوجود اپنی سرگرمی جاری رکھی ہوئی ہے۔ایران پر ملک کے سپریم لیڈر کی صورت میں شیعہ پیشواوںکی حکومت ہے، جب کہ خواتین ملازمتوں، تعلیمی عہدوں اور یہاں تک کہ سرکاری تقرریوں پر بھی فائز ہیں، ان کی زندگیوں کو سختی سے کنٹرول کیا جا تا ہے۔ قوانین کے مطابق تمام خواتین کو تقویٰ کی علامت کے طور پر اپنے بالوں کو ڈھانپنے کے لیے کم از کم سر پر اسکارف یا حجاب پہننا چاہیے۔ ایران اور ہمسایہ افغانستان ہی وہ ممالک ہیں جو اسے لازمی قرار دیتے ہیں۔