خدیجہ شاہ کوریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا


Published 10:09 PM Oct 27 2023


9 مئی جلاؤ گھیراؤ کیس: عدالت کا خدیجہ شاہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم لاہور (پی ٹی آئی ڈیٹس) لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ کے کیس میں معروف فیشن ڈیزائنر و پاکستان تحریک انصاف کی سپورٹر خدیجہ شاہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت میں جلاؤ گھیراؤ کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے خدیجہ شاہ کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا۔ خدیجہ شاہ کے خلاف تھانہ سرور روڈ پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔ دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کی سپورٹر خدیجہ شاہ کی جانب سے پولیس افسران کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست پر آئی جی پنجاب کو تین نومبر کو طلب کرلیا۔