سائفر کیس: چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود کیخلاف گواہان کا بیان قلمبند نہ ہوسکا


Published 11:31 PM Oct 31 2023


سائفر کیس: چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود کیخلاف گواہان کا بیان قلمبند نہ ہوسکا لاہور(پی ٹی آئی اپ ڈیٹس)آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے اڈیالہ جیل میں سماعت کی۔ پراسیکیوٹر شاہ خاور اور وکیل صفائی بیرسٹرسلمان صفدر کے علاوہ دیگر پیش ہوئے، استغاثہ کے پانچ گواہان بھی عدالت میں پیش ہوئے۔ دوران سماعت وکلاء صفائی نے گواہان کے بیانات قلمبند نہ کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلہ میں آبزرویشن دی، تحریری فیصلہ آنے تک گواہان کے بیانات قلمبند نہ کئے جائیں۔ پراسیکیوٹر نے مخالفت کرتے ہوئے استغاثہ گواہان کے بیان قلمبند کرنے کی استدعا کی، عدالت نے وکلاء صفائی کی استدعا پر سماعت 31 اکتوبر تک کیلئے ملتوی کر دی۔ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف پر جو ٹرائل اڈیالہ میں چلایا جارہا ہے ایک تو غیر قانونی طور پر تیزی سے چلایا جارہا ہےتاکہ لیول پلینگ فیلڈ کا نعرہ بلند کرنیوالی کو خوش کیا جاسکے ، ستم ظریفی دیکھئے کہ اسپیشل عدالت اور اسلام آباد ہائی کورٹ اس کیس کو آپس میں دبائے رکھا تاکہ مرضی کے نتائج حاصل کیے جاسکیں، حتی کے وکلاء کوبھی اجازت نہیں کہ وہ سائفر کیس کی سماعت میں شریک ہوسکیں، نگران حکومت کا بغض عیاں ہے کہ وہ جس ڈیل کے تحت آئے اس ڈیل کو پورا کرنا مقصور ہے