انتخابات اپنے وقت پر ہونگے
Published 03:20 PM Oct 30 2023
انتخابات اپنے وقت پر ہونگے اور شفاف الیکشن یقینی بنائیں گے: چیف الیکشن کمشنر لاہور(پی ٹی آئی اپ ڈیٹس) چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا ہےکہ عام انتخابات کا وقت قریب ہے، سب کو مل کر منصفانہ اور شفاف الیکشن یقینی بنانا ہے۔ وزیراعلیٰ ہاؤس میں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ اور نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں الیکشن کمیشن کے چاروں صوبائی ممبران اور پنجاب کابینہ نے شرکت کی جب کہ اجلاس میں عام انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن کے انتظامات اور پنجاب حکومت کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں عام انتخابات کے لیے سکیورٹی انتظامات پر بھی بریفنگ دی گئی اور اس دوران عام انتخابات کے پرُامن، آزادانہ اور منصفانہ انعقاد یقینی بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔عام انتخابات کے سلسلے میں نگران پنجاب حکومت الیکشن کمیشن کے ساتھ کوآرڈینیشن کے لیے فوکل پرسن مقرر کرے گی۔ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ عام انتخابات مقررہ وقت پر ہوں گے، انتخابات کا وقت قریب ہے، سب کو مل کر منصفانہ اور شفاف الیکشن یقینی بنانا ہے جس کے لیے الیکشن کمیشن تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ نگران پنجاب حکومت کو فری اینڈ فیئر الیکشن کے لیے مکمل سپورٹ کریں گے، پنجاب حکومت کے اب تک کے اقدامات سے مکمل طور پر مطمئن ہیں، 30 نومبر تک حلقہ بندیوں کا مرحلہ مکمل ہو جائے گا۔
مریم نواز کا وزیراعلیٰ منتخب ہونا پاکستانی سیاست میں سنگ
مریم نواز کا وزیراعلیٰ منتخب ہونا پاکستانی سیاست میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے:
امید ہے اس بار فضل الرحمن بانی پی ٹی آئی
امید ہے اس بار فضل الرحمن بانی پی ٹی آئی کا ساتھ دینگے : علی
نگراں حکومت کا دور مہنگائی کے ستائے شہریوں پر بھاری
نگراں حکومت کا دور مہنگائی کے ستائے شہریوں پر بھاری رہا اسلام آباد(نیا پاکستان اپ ڈیٹس)نگراں
صدارتی انتخاب: زرداری اور اچکزئی کے کاغذات نامزدگی منظور، باقی
صدارتی انتخاب: زرداری اور اچکزئی کے کاغذات نامزدگی منظور، باقی 5 امیدواروں کے مسترد اسلام آباد(نیا
فیصلہ جمہوریت کے دل پر آخری خنجر، الیکشن کمیشن مستعفی
فیصلہ جمہوریت کے دل پر آخری خنجر، الیکشن کمیشن مستعفی ہو: سینیٹر علی ظفر اسلام آباد(نیا
مخصوص نشستیں: فیصلے کے اہم نکات
مخصوص نشستیں: فیصلے کے اہم نکات سنی اتحاد کونسل نےمخصوص نشستوں کےلیے لسٹ جمع نہیں کرائی۔ یہ
فرخ حبیب کا والد اعلیٰ عدلیہ کے آگے سراپاِ احتجاج
فیصل آباد(پی ٹی آئی اپ ڈیٹس) سابق وزیر و صدر ویسٹ پنجاب میاں فرخ حبیب کی جبری گمشدگی کے بعد ان کے والد کا بڑا
حکومت نے گیس کی قیمتوں میں 193فیصد تک اضافے کی منظوری دیدی
اسلام آباد (پی ٹی آئی اپ ڈیٹس)حکومت نے گیس کی قیمتوں میں 193فیصد تک اضافے کی منظوری دیدی، فیصلہ نگران وزیرخزانہ شمشاد اختر کی
نگراں وزیراعلیٰ کے پی کی تقرری کیخلاف پی ٹی آئی کا عدالت جانیکا اعلان
نگراں وزیراعلیٰ کے پی کی تقرری کیخلاف پی ٹی آئی کا عدالت جانیکا اعلان پشاور(پی ٹی آئی اپ ڈیٹس)پی ٹی آئی نے سابق وزیراعلی محمود خان
سزایافتہ بھگوڑے قائد کی پسِ پردہ سمجھوتے کے تحت واپسی اور قانون و انصاف کا
اسلام آباد (پی ٹی آئی اپ ڈیٹس)مسلم لیگ نواز کے عدالت سے سزایافتہ بھگوڑے قائد کی پسِ پردہ سمجھوتے کے تحت واپسی اور قانون و