کشمیر پر بھارتی فوجی قبضے کو 76 سال مکمل
Published 08:53 AM Oct 27 2023
کشمیر پر بھارتی فوجی قبضے کو 76 سال مکمل، آج کشمیری آج یوم سیاہ منا رہے ہیں اسلام آباد(پی ٹی آئی اپ ڈیٹس)کشمیر پر بھارتی فوجی قبضے کو 76 سال مکمل ہونے پر کنٹرول لائن کی دونوں جانب کشمیری عوام آج یوم سیاہ منا رہے ہیں۔ جموں و کشمیر کے بڑے حصے پر بھارت کے غاصبانہ قبضے کو 76 سال مکمل ہونے پر یوم سیاہ کے موقع پر نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ 27 اکتوبر1947 کو بھارت نے اپنی فوجوں کو مقبوضہ کشمیرمیں اتارا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت نے 5 اگست 2019 سے ایک مذموم مہم کا آغاز کر رکھا ہے، یہ غیرقانونی اقدامات سلامتی کونسل کی قراردادوں اور جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی ہیں۔مقبوضہ کشمیر پر بھارتی قبضے کی تلخ یاد میں رات 12 بجے سے کشمیریوں نے بھارتی فوجی قبضے کے خلاف احتجاج شروع کردیا، مظفرآباد میں مظاہرین کی جانب سے مشعل بردار ریلی نکالی گئی۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں سیاہ جھنڈے اٹھا کر بھارتی فوجی قبضے کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ 76 برس سے بھارت نے طاقت کے بل بوتے پرکشمیریوں کی آزادی دبا رکھی ہے۔ اقوام متحدہ نے کشمیریوں کو حق خود ارادیت دینے کا وعدہ کیا تھا اب اقوام عالم کو چاہیے کہ وہ کشمیریوں کو حق خود ارادیت دلوانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔
مریم نواز کا وزیراعلیٰ منتخب ہونا پاکستانی سیاست میں سنگ
مریم نواز کا وزیراعلیٰ منتخب ہونا پاکستانی سیاست میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے:
امید ہے اس بار فضل الرحمن بانی پی ٹی آئی
امید ہے اس بار فضل الرحمن بانی پی ٹی آئی کا ساتھ دینگے : علی
نگراں حکومت کا دور مہنگائی کے ستائے شہریوں پر بھاری
نگراں حکومت کا دور مہنگائی کے ستائے شہریوں پر بھاری رہا اسلام آباد(نیا پاکستان اپ ڈیٹس)نگراں
صدارتی انتخاب: زرداری اور اچکزئی کے کاغذات نامزدگی منظور، باقی
صدارتی انتخاب: زرداری اور اچکزئی کے کاغذات نامزدگی منظور، باقی 5 امیدواروں کے مسترد اسلام آباد(نیا
فیصلہ جمہوریت کے دل پر آخری خنجر، الیکشن کمیشن مستعفی
فیصلہ جمہوریت کے دل پر آخری خنجر، الیکشن کمیشن مستعفی ہو: سینیٹر علی ظفر اسلام آباد(نیا
مخصوص نشستیں: فیصلے کے اہم نکات
مخصوص نشستیں: فیصلے کے اہم نکات سنی اتحاد کونسل نےمخصوص نشستوں کےلیے لسٹ جمع نہیں کرائی۔ یہ
بیٹوں سے ہر ہفتے بات کرائی جائے: عمران خان نے درخواست دائر کردی
بیٹوں سے ہر ہفتے بات کرائی جائے: عمران خان نے درخواست دائر کردی اسلام آباد(پی ٹی آئی اپ ڈیٹس)چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ہر
بغیر کسی نقصان کے15اوورز میں 128 رنز کی پارٹنر شپ قائم کرلی۔
ویب ڈیسک(پی ٹی آئی اپ ڈیٹس)آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کے اٹھارہویں میچ میں پاکستان کیخلاف آسٹریلیا کی بیٹنگ جاری ہے۔بنگلورو کے چنا سوامی اسٹیڈیم
ورلڈ کپ: افغانستان نے نیدرلینڈز کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی
ورلڈ کپ: افغانستان نے نیدرلینڈز کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی لکھنؤ(پی ٹی آئی اپ ڈیٹس) آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ 2023 کے 34 ویں
صدر عارف علوی کی ملاقات
صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان عارف علوی سے ترجمان پاکستان تحریک انصاف روف حسن اور بیرسٹر عمیر نیازی کی اہم ملاقات، موجودہ ملکی سیاسی صورتِ حال