بیٹوں سے ہر ہفتے بات کرائی جائے: عمران خان نے درخواست دائر کردی
Published 08:37 PM Oct 28 2023
بیٹوں سے ہر ہفتے بات کرائی جائے: عمران خان نے درخواست دائر کردی اسلام آباد(پی ٹی آئی اپ ڈیٹس)چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ہر ہفتے بیٹوں سے بات کرنے کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے ان کے وکلا نے درخواست آفیشل سیکرٹ ایکٹ خصوصی عدالت کے عملے کو جمع کرائی جس میں کہا گیا ہےکہ عدالت نے 21 اکتوبر کو چیئرمین پی ٹی آئی کی بیٹوں سے بات کرانےکا حکم دیا، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے چیئرمین پی ٹی آئی کی بیٹوں سے بات کرائی جب کہ گزشتہ ہفتےکی طرح آج چیئرمین پی ٹی آئی کی بیٹوں سے بات نہیں کرائی جارہی۔ درخواست میں کہا گیا ہےکہ چیئرمین پی ٹی آئی کا اپنے بیٹوں قاسم خان اور سلیمان خان سے بات کرنا حق ہے لہٰذا ہرہفتے کے روز چیئرمین پی ٹی آئی کی بیٹوں سے بات کرانےکا حکم دیا جائے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نے درخواست عدالتی عملےکوجمع کرادی تاہم جج ابوالحسنات کی عدم دستیابی کے باعث درخواست پر کارروائی نہ ہوسکی۔
مریم نواز کا وزیراعلیٰ منتخب ہونا پاکستانی سیاست میں سنگ
مریم نواز کا وزیراعلیٰ منتخب ہونا پاکستانی سیاست میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے:
امید ہے اس بار فضل الرحمن بانی پی ٹی آئی
امید ہے اس بار فضل الرحمن بانی پی ٹی آئی کا ساتھ دینگے : علی
نگراں حکومت کا دور مہنگائی کے ستائے شہریوں پر بھاری
نگراں حکومت کا دور مہنگائی کے ستائے شہریوں پر بھاری رہا اسلام آباد(نیا پاکستان اپ ڈیٹس)نگراں
صدارتی انتخاب: زرداری اور اچکزئی کے کاغذات نامزدگی منظور، باقی
صدارتی انتخاب: زرداری اور اچکزئی کے کاغذات نامزدگی منظور، باقی 5 امیدواروں کے مسترد اسلام آباد(نیا
فیصلہ جمہوریت کے دل پر آخری خنجر، الیکشن کمیشن مستعفی
فیصلہ جمہوریت کے دل پر آخری خنجر، الیکشن کمیشن مستعفی ہو: سینیٹر علی ظفر اسلام آباد(نیا
مخصوص نشستیں: فیصلے کے اہم نکات
مخصوص نشستیں: فیصلے کے اہم نکات سنی اتحاد کونسل نےمخصوص نشستوں کےلیے لسٹ جمع نہیں کرائی۔ یہ
سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں سویلین کا ٹرائل کالعدم قرار دے دیا
سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں سویلین کا ٹرائل کالعدم قرار دے دیا اسلام آباد(پی ٹی آئی اپ ڈیٹس)سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں
عمران خان کا ملٹری ٹرائل ہوگا؟
سرکاری ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ فیصل آباد میں خفیہ ایجنسی کے دفاتر پر حملے کی 9 مئی کو درج کی گئی ایف آئی
عمران کی نیب کیسز میں ضمانت بحالی کا کیس، جسٹس بابر ستار بینچ سے الگ
عمران کی نیب کیسز میں ضمانت بحالی کا کیس، جسٹس بابر ستار بینچ سے الگ ہوگئے ویب ڈیسک(پی ٹی آئی اپ ڈیٹس)اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس
سانحہ 9 مئی: خدیجہ شاہ کو 30 دن کیلئے نظر بند کرنے کا حکم
سانحہ 9 مئی: خدیجہ شاہ کو 30 دن کیلئے نظر بند کرنے کا حکم لاہور(پی ٹی آئی اپ ڈیٹس)سانحہ 9 مئی سے متعلق مقدمات میں