عمران کی نیب کیسز میں ضمانت بحالی کا کیس، جسٹس بابر ستار بینچ سے الگ ہوگئے
Published 07:20 PM Oct 25 2023
عمران کی نیب کیسز میں ضمانت بحالی کا کیس، جسٹس بابر ستار بینچ سے الگ ہوگئے ویب ڈیسک(پی ٹی آئی اپ ڈیٹس)اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل اورتوشہ خانہ کیسز میں عدم حاضری پر احتساب عدالت سے خارج کی گئی ضمانت کی درخواستیں بحال کرنے کے کیس کی سماعت کرنے والے بینچ سے الگ ہو گئے۔ چیف جسٹس عامرفاروق اور جسٹس بابرستار پر مشتمل بینچ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی دو نیب کیسز میں ضمانت کی درخواستیں بحال کرنے کے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے استفسار کیا کہ کیا چیئرمین پی ٹی آئی ان کیسز میں گرفتار تصور نہیں ہوں گے؟ لطیف کھوسہ ایڈووکیٹ نے بتایا کہ نیب کا اپنا طریقہ کارہے چیئرمین نیب وارنٹ جاری کرتا ہے، ان کا اپنا بیان ہے کہ انہیں ان کیسز میں گرفتار نہیں کیا گیا۔ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب سردار مظفر عباسی نے بتایا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے وارنٹ گرفتاری موجود ہیں۔ عدالت نے پوچھاکہ آپ نے زیرحراست ہونے کے باوجود ابھی تک تفتیش شروع کیوں نہیں کی؟ اس پر نیب پراسیکیوٹر نے کہا قانونی طورپراس طرح ہم تفتیش نہیں کرسکتے۔ جسٹس بابر ستار نے کہا کہ ایک شخص گرفتارہے تونیب اپنے مقدمات میں بھی اس سے تفتیش کیوں نہیں کررہا؟ لطیف کھوسہ ایڈووکیٹ نے کہا کہ اسی عدالت کے دوسرے بینچ نے ہماری 6 مقدمات میں ضمانت درخواستیں بحال کی ہیں۔ جسٹس بابر ستار نے کہاکہ جس بینچ نے یہ آرڈرپاس کیا میرا اُس سے اختلافِ رائے ہے، میں یہ کیس نہیں سن رہا جس بینچ نے فیصلہ دیا وہی یہ کیس سنے گا کیونکہ میرا مؤقف یہ ہے کہ ایک شخص گرفتارہے تودیگرمقدمات میں بھی گرفتارقراردیا جائے گا۔ جسٹس بابر ستار کی جگہ جسٹس طارق محمود جہانگیری آئندہ سماعت پر بینچ کا حصہ ہوں گے اور کیس کی مزید سماعت 6 نومبر کو ہو گی۔
مریم نواز کا وزیراعلیٰ منتخب ہونا پاکستانی سیاست میں سنگ
مریم نواز کا وزیراعلیٰ منتخب ہونا پاکستانی سیاست میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے:
امید ہے اس بار فضل الرحمن بانی پی ٹی آئی
امید ہے اس بار فضل الرحمن بانی پی ٹی آئی کا ساتھ دینگے : علی
نگراں حکومت کا دور مہنگائی کے ستائے شہریوں پر بھاری
نگراں حکومت کا دور مہنگائی کے ستائے شہریوں پر بھاری رہا اسلام آباد(نیا پاکستان اپ ڈیٹس)نگراں
صدارتی انتخاب: زرداری اور اچکزئی کے کاغذات نامزدگی منظور، باقی
صدارتی انتخاب: زرداری اور اچکزئی کے کاغذات نامزدگی منظور، باقی 5 امیدواروں کے مسترد اسلام آباد(نیا
فیصلہ جمہوریت کے دل پر آخری خنجر، الیکشن کمیشن مستعفی
فیصلہ جمہوریت کے دل پر آخری خنجر، الیکشن کمیشن مستعفی ہو: سینیٹر علی ظفر اسلام آباد(نیا
مخصوص نشستیں: فیصلے کے اہم نکات
مخصوص نشستیں: فیصلے کے اہم نکات سنی اتحاد کونسل نےمخصوص نشستوں کےلیے لسٹ جمع نہیں کرائی۔ یہ
اشتعال انگیز ٹویٹ کا معاملہ، خدیجہ شاہ کی ضمانت منظور
اشتعال انگیز ٹویٹ کا معاملہ، خدیجہ شاہ کی ضمانت منظور لاہور(پی ٹی آئی اپ ڈیٹس)سیشن کورٹ نے اشتعال انگیز ٹویٹ کے معاملے میں پی ٹی آئی
ملالہ یوسف کو شاید فلسطین پر ظلم نظر نہیں آیا؟
نیویارک(پی اپ ڈیٹس) لبنانی نژاد امریکی ماڈل میا خلیفہ کی طرف سے فلسطین پر اسرائیل کی جارحیت کی مذمت کرنا نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف
ورلڈ کپ دہشت گردوں کے نشانے پر ؟
ممبئی (پی ٹی آئی اپ ڈیٹس) آئی سی سی ورلڈ کپ میچز کے دوران بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی اور کرکٹ سٹیڈیم کو دھماکے سے اڑانے
فرح گوگی نے عطا تارڑ کو5 ارب روپے ہرجانے کا لیگل نوٹس بھجوادیا
فرح گوگی نے عطا تارڑ کو5 ارب روپے ہرجانے کا لیگل نوٹس بھجوادیا لاہور(پی ٹی آئی اپ ڈیٹس) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی