گوگل اور ایپل نے اسرائیل اور غزہ میں لائیو ٹریفک میپس کو بند کر دیا


Published 07:18 PM Oct 24 2023


گوگل اور ایپل نے اسرائیل اور غزہ میں لائیو ٹریفک میپس کو بند کر دیا لاہور (پی ٹی آئی اپ ڈیٹس)گوگل اور ایپل نے عارضی طور پر اسرائیل اور غزہ میں اپنی میپس ایپس پر لائیو ٹریفک اپ ڈیٹس کو بند کر دیا ہے ۔ ایک رپورٹ کے مطابق اسرائیل اور غزہ میں گوگل میپس اور ویز پر لائیو ٹریفک اپ ڈیٹس فی الحال دستیاب نہیں ہیں، جس کی وجہ غزہ پر اسرائیل کے ممکنہ زمینی حملے کی تیاری ہے۔ گوگل کے ایک ترجمان نے بلومبرگ سے بات کرتے ہوئے تصدیق کی کہ کمپنی نے اپنی میپنگ سروس ایپس پر اسرائیل اور غزہ میں لائیو ٹریفک ڈیٹا کو عارضی طور پر غیر فعال کر دیا ہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ ماضی کی طرح ہم نے خطے کی بدلتی صورتحال کے تناظر میں مقامی برادریوں کی حفاظت کے پیش نظر ٹریفک کی لائیو اپ ڈیٹس کو عارضی طور پر غیر فعال کر دیا ہے۔ گوگل ترجمان نے یہ بھی کہا کہ کمپنی نے فیصلے سے قبل علاقائی اور مقامی حکام سمیت دیگر ذرائع سے مشورہ بھی کیا تھا۔ بلومبرگ کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ گوگل کی جانب سے یہ اقدام اسرائیلی فوج کی درخواست پر کیا گیا ہے۔ یہ پہلا موقع نہیں جب گوگل میپس کے اس فیچر کو کسی خطے میں بند کیا گیا ہے۔ اس سے قبل 2022 میں یوکرین میں بھی لائیو ٹریفک ڈیٹا کو غیر فعال کیا گیا تھا۔ دوسری جانب اسرائیلی نیوز سائٹ گیک ٹائم نے تصدیق کی ہے کہ ایپل کی جانب سے لائیو ٹریفک اپ ڈیٹس کو خطے میں عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔

خواتین جرات اوربہادری کا عملی نمونہ

خواتین جرات اوربہادری کا عملی نمونہ لاہور(پی ٹی آئی اپ ڈیٹس)یہ خواتین جرات اور بہادری کا عملی نمونہ ہیں جنہوں نے اپنی خاندان اور بچوں سے

11:53 PM Nov 11 2023

بغیر کسی نقصان کے15اوورز میں 128 رنز کی پارٹنر شپ قائم کرلی۔

ویب ڈیسک(پی ٹی آئی اپ ڈیٹس)آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کے اٹھارہویں میچ میں پاکستان کیخلاف آسٹریلیا کی بیٹنگ جاری ہے۔بنگلورو کے چنا سوامی اسٹیڈیم

01:51 PM Oct 20 2023

ایک سو نوے ملین پاؤنڈ اسکینڈل: نیب کی عمران خان کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا

ایک سو نوے ملین پاؤنڈ اسکینڈل: نیب کی عمران خان کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد اسلام آباد(پی ٹی آئی اپ ڈیٹس)اسلام آباد کی احتساب عدالت

11:59 PM Nov 14 2023

سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اسلام آباد سے گرفتار

سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اسلام آباد سے گرفتار اسلام آباد(پی ٹی آئی اپ ڈیٹس)سابق سپیکر کو اینٹی کرپشن خیبر پختونخواہ ٹیم نے بنی گالہ

07:45 PM Nov 03 2023