اسرائیل کی غزہ کے مزید اسپتالوں پر بمباری کی دھمکی، خالی کرنے کا حکم
Published 10:51 PM Oct 23 2023
سرائیل کی غزہ کے مزید اسپتالوں پر بمباری کی دھمکی، خالی کرنے کا حکم غزہ(پی ٹی آئی اپ ڈیٹس)مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ کے ال آہلی اسپتال پر میزائل حملے کے بعد اسرائیل کی مزید اسپتالوں پر بمباری کی دھمکی دی ہے اور اسپتال خالی کرنے کی حکم دیا ہے۔ عرب ٹی وی کو انٹرویو میں فلسطینی ہلال احمرکی ترجمان نیال فرسخ نے بتایاکہ اسرائیلی فوج مسلسل غزہ پٹی کے اسپتالوں کو خالی کرانے کی وارننگ دے رہی ہے اور اسرائیلی طیارے غزہ کے اسپتالوں کے بالکل قریب بمباری کررہے ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ بیشتر ہونے والی بمباری اسپتالوں سے 20 میٹر کے فاصلے پر کی گئی ہے۔ دوسری جانب عالمی ادارہ صحت نے اسرائیلی حکم پر نظر ثانی کا مطالبہ کیا ہے اور ترجمان ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ غزہ کے تمام اسپتالوں کو خالی کرنا تقریباً ناممکن ہے۔ترجمان کے مطابق بہت سے مریض وینٹی لیٹرز اور نوزائیدہ بچے انکیوبیٹرز میں ہیں۔ اسرئیلی طیاروں نے گزشتہ شب القدس اسپتال سے صرف100میٹر کے فاصلے پر 10 فضائی حملے کیے جبکہ الشفا اسپتال کے ارد گرد بھی حملے کیے۔اُدھر غزہ پر اسرائیلی جارحیت جاری ہے اور گزشتہ شب اسرائیلی طیاروں نے مختلف علاقوں میں بمباری کی۔ وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں غزہ پٹی پراسرائیلی بمباری سے 436 فلسطینی شہید ہوگئے جن میں 182 بچے بھی شامل ہیں جبکہ شہدا کی مجموعی تعداد 5 ہزار 87 ہوگئی۔ وزارت صحت نے بتایاکہ اسرائیلی بمباری کے دوران 830 بچوں سمیت 1500 افراد لاپتہ ہیں اور خدشہ ہے لاپتہ افراد تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں بھی اسرائیل نے غزہ کے اسپتال پر بمباری کی تھی جس کے نتیجے میں خواتین، بچوں اور مریضوں سمیت 500 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے تھے۔
مریم نواز کا وزیراعلیٰ منتخب ہونا پاکستانی سیاست میں سنگ
مریم نواز کا وزیراعلیٰ منتخب ہونا پاکستانی سیاست میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے:
امید ہے اس بار فضل الرحمن بانی پی ٹی آئی
امید ہے اس بار فضل الرحمن بانی پی ٹی آئی کا ساتھ دینگے : علی
نگراں حکومت کا دور مہنگائی کے ستائے شہریوں پر بھاری
نگراں حکومت کا دور مہنگائی کے ستائے شہریوں پر بھاری رہا اسلام آباد(نیا پاکستان اپ ڈیٹس)نگراں
صدارتی انتخاب: زرداری اور اچکزئی کے کاغذات نامزدگی منظور، باقی
صدارتی انتخاب: زرداری اور اچکزئی کے کاغذات نامزدگی منظور، باقی 5 امیدواروں کے مسترد اسلام آباد(نیا
فیصلہ جمہوریت کے دل پر آخری خنجر، الیکشن کمیشن مستعفی
فیصلہ جمہوریت کے دل پر آخری خنجر، الیکشن کمیشن مستعفی ہو: سینیٹر علی ظفر اسلام آباد(نیا
مخصوص نشستیں: فیصلے کے اہم نکات
مخصوص نشستیں: فیصلے کے اہم نکات سنی اتحاد کونسل نےمخصوص نشستوں کےلیے لسٹ جمع نہیں کرائی۔ یہ
سپریم کورٹ تمام جماعتوں کیلئے انتخابات میں مساوی مواقع یقینی بنائے: پی ٹی آئی
سپریم کورٹ تمام جماعتوں کیلئے انتخابات میں مساوی مواقع یقینی بنائے: پی ٹی آئی اسلام آباد(پی ٹی آئی اپ ڈیٹس)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے
روپوش مطلوب شخصیت کی پریس کانفرنس
اسلام آباد (پی ٹی اپ ڈیٹس )فرخ حبیب صاحب پر تو بہت ایف آئی آرز ہیں، کافی عرصے سے روپوش تھے، پولیس ڈھونڈ رہی تھی،
پاکستان تحریک انصاف کی کورکمیٹی کے اجلاس کا اعلامیہ
پاکستان تحریک انصاف کی کورکمیٹی کے اجلاس کا اعلامیہ اسلام آباد(پی ٹی آئی اپ ڈیٹس )پاکستان تحریک انصاف کی کورکمیٹی کا قیدِ ناروا میں عظمت،
ن لیگ نے بشریٰ بی بی کے خلاف نیا سلسلہ شروع کردیا،شیرافضل مروت
ن لیگ نے بشریٰ بی بی کے خلاف نیا سلسلہ شروع کردیا،شیرافضل مروت اسلام آباد(پی ٹی آئی اپ ڈیٹس)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے وکیل شیر