مشرقِ وسطیٰ، 210فلسطینی شہید، 40 اسرائیلی ہلاک


Published 06:47 PM Oct 07 2023


آن لائن(پی ٹی آئی ڈیٹس -ویب ڈیسک )فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے اسرائیل پر زمین، سمندر اور فضا سے حملے جاری ہیں جس میں صیہونی فوجیوں سمیت 40 اسرائیلی ہلاک، سیکڑوں زخمی اور درجنوں یرغمال بنالیے گئے۔ ہفتے کی صبح غزہ سے اسرائیل پر 5000 راکٹ فائر کیے گئے جس کے بعد فلسطین اور اسرائیل میں جنگ چھڑ گئی، اسرائیلی وزارت دفاع کا دعویٰ ہے کہ عسکریت پسند غزہ سے اسرائیلی علاقوں میں گھس آئے ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق حماس کے جنگجو غزہ پٹی کے ارد گرد یہودی بستیوں کو نشانہ بنایا،جنگجوؤں کا دعویٰ ہے کہ سرحدی باڑ کے قریب اسرائیلی بکتر بند پر حملہ کرکے اس میں موجود اسرائیلی اہلکاروں کو ہلاک کیا گیا ہے ۔ اسرائیلی ایمرجنسی سروس نے تصدیق کی کہ حماس کے حملوں میں کم از کم 40 افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوئے ہیں۔دوسری طرف اسرائیل نے بھی فلسطین کے خلاف اعلان جنگ کر دیا ہے ، اسرائیلی فوج کے حملوں میں اب تک 210 فلسطینی شہید جبکہ ایک ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔