فیض آباددھرنہ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل
Published 09:28 PM Oct 27 2023
فیض آباد دھرنےکے ذمہ داران کےتعین کیلئے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل ویب ڈیسک (پی ٹی آئی اپ ڈیٹس)اسلام آباد: وفاقی حکومت نے فیض آباد دھرنےکے ذمہ داران کے تعین کے لیے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بنا دی۔ اٹارنی جنرل نے فیض آباد دھرنا کیس میں عمل درآمد رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرائی جس میں بتایا گیا کہ وفاقی حکومت نے فیض آباد دھرنےکے ذمہ داران کے تعین کے لیے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ اٹارنی جنرل کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے 6 فروری 2019 کے فیصلے پر عمل درآمدکے لیے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی میں ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ، ایڈیشنل سیکرٹری دفاع اور ڈائریکٹر آئی ایس آئی شامل ہیں۔فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کے ٹی او آرز بھی عمل در آمد رپورٹ کا حصہ بنائے گئے ہیں، کمیٹی طے شدہ ٹی او آرز کے تحت انکوائری کرے گی، فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی فیض آباد دھرنے سے متعلق شواہد اکٹھے کرے گی اور تمام حاصل کردہ شواہد، دستاویزات اور ریکارڈ کا جائزہ لے گی۔ سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی اٹارنی جنرل کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی گواہان کے بیانات بھی ریکارڈ کرے گی، فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی فیض آباد دھرناکیس کے ذمہ داران اور ہینڈلرز کا تعین کرے گی، کمیٹی تعین کرےگی کہ فیض آباد دھرناکیس میں کس نے احکامات دیے اور مینیج کیا تھا۔پورٹ کے مطابق فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کاپہلا اجلاس طے شدہ ٹی او آرز پر 26 اکتوبر کو ہو چکا، فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تحقیقات کے بعد تجاویز پر مبنی رپورٹ جمع کرائے گی، کمیٹی یکم دسمبر تک رپورٹ وزارت دفاع کو جمع کرائے گی، اگر کمیٹی کو مزید وقت درکار ہو گا تو وزارت دفاع سے رجوع کرےگی۔ اٹارنی جنرل کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عدالت سے فیض آباد دھرناکیس نظرثانی درخواست واپس لینےکی درخواست کی تھی، عدالت سے استدعا ہے کہ حتمی رپورٹ جمع کرانے کی مہلت دی جائے۔
مریم نواز کا وزیراعلیٰ منتخب ہونا پاکستانی سیاست میں سنگ
مریم نواز کا وزیراعلیٰ منتخب ہونا پاکستانی سیاست میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے:
امید ہے اس بار فضل الرحمن بانی پی ٹی آئی
امید ہے اس بار فضل الرحمن بانی پی ٹی آئی کا ساتھ دینگے : علی
نگراں حکومت کا دور مہنگائی کے ستائے شہریوں پر بھاری
نگراں حکومت کا دور مہنگائی کے ستائے شہریوں پر بھاری رہا اسلام آباد(نیا پاکستان اپ ڈیٹس)نگراں
صدارتی انتخاب: زرداری اور اچکزئی کے کاغذات نامزدگی منظور، باقی
صدارتی انتخاب: زرداری اور اچکزئی کے کاغذات نامزدگی منظور، باقی 5 امیدواروں کے مسترد اسلام آباد(نیا
فیصلہ جمہوریت کے دل پر آخری خنجر، الیکشن کمیشن مستعفی
فیصلہ جمہوریت کے دل پر آخری خنجر، الیکشن کمیشن مستعفی ہو: سینیٹر علی ظفر اسلام آباد(نیا
مخصوص نشستیں: فیصلے کے اہم نکات
مخصوص نشستیں: فیصلے کے اہم نکات سنی اتحاد کونسل نےمخصوص نشستوں کےلیے لسٹ جمع نہیں کرائی۔ یہ
اسدعمر، علیمہ اور عظمیٰ خان کی گرفتاری کی اجازت مانگ لی گئی
لاہور(پی ٹی آئی اپ ڈیٹس،ویب ڈیسک)جلاؤ گھیراؤ کیس: پولیس نے اسدعمر، علیمہ اور عظمیٰ خان کی گرفتاری کی اجازت مانگ لی جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کے
سابق لیگی ایم پی اے رخسانہ کوثر بجلی چوری میں ملوث
لاہور(پی ٹی آئی اپ ڈیٹس)سابق ن لیگی ایم پی اے رخسانہ کوثر بجلی چوری میں ملوث سابق رکن صوبائی اسمبلی پنجاب کے خلاف بجلی چوری کی دفعات
"لیول پلیئنگ فیلڈ، جبری گمشدگیاں اور غیر قانونی کریک ڈاؤن" تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل
"لیول پلیئنگ فیلڈ، جبری گمشدگیاں اور غیر قانونی کریک ڈاؤن" تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل نےصدر مملکت کو خط لکھ دیا اسلام آباد (پی ٹی آئی
اسرائیلی جارحیت سے 6صحافی بھی شہید
اسلام آباد (پی ٹی آئی اپ ڈیٹس)اسرائیلی جارحیت سے کوئی طبقہ فکر محفوظ نہیں، تمام دنیا کو اسرائیل کا مکروہ چہرہ دکھانے والے میڈیا