اسرائیل کا حماس کے 600 ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ


Published 11:35 PM Oct 31 2023


اسرائیل کا حماس کے 600 ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ خان یونس۔غزہ(پی ٹی آئی اپ ڈیٹس)قابض اسرائیلی فورسز نے حماس کے 600 ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے، صیہونی فورسز کی بمباری سے ہسپتال بھی راکھ کا ڈھیر بن گئے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق صیہونی فورسز نے القدس ہسپتال کے اطراف میں شدید بمباری کی، مسلسل بمباری سے غزہ میں کینسر کا واحد ہسپتال مکمل تباہ ہوگیا۔ اسرائیلی بمباری سے شہید ہونےو الے فلسطینیوں کی تعداد 9 ہزار سے زائد ہوگئی ہے، شہدا میں 3 ہزار 600 سے زائد بچے اور 1 ہزار 800 سے زائد خواتین شامل ہیں۔ وحشیانہ بمباری میں 23 ہزار سے زائد فلسطینی زخمی ہو چکے ہیں جبکہ ہزار سے زائد بچوں کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔