سری لنکا نے پاکستان کے باولنگ کی قلعی کھول دی


Published 04:38 PM Oct 10 2023


حیدر آباد(پی ٹی آئی اپ ڈیٹس)سری لنکا نے پاکستان کے باولنگ کی قلعی کھول دی، 345 رنز کا پہاڑ کھڑا کر دیا، پاکستان کا کوئی باولر بھی سری لنکا کے بیٹرز کو رنز بنانے سے نہ روک سکا ، پاکستان کو ورلڈ کپ میں شرکت سے پہلے نسیم شاہ کی صورت میں جھٹکا لگا لیکن باقی ٹاپ ریٹڈ باولر نے اپنی گندی فارم کو برقرار رکھا ہوا ،اور یہ آئی سی سی کا شو کیس ٹورنامنٹ کھیلنے گئے ہیں ، شاداب خان کی ٹیم میں جگہ نہیں بنتی اسکو وائس کپتان بنا کر ٹیم پر مسلط کردیا گیا، پرچی سسٹم ٹیم کو کھاکھلا کررہا ہے، پسند نا پسند پاکستان کی کرکٹ مین زوال کا باعث بنتا آیا ہے، ہر ٹورنامنٹ ہارنے کے بعد ہم کہتے ہیں کہ اب ٹیم بنائیں گے۔ زکاء اشرف کو سوچنا ہوگا کہ اسامہ میر کو چانس دیا جانا چاہیے ، شاداب کو مکمل ریسٹ دیں تاکہ وہ اس برے فیز سے نکلے ، اس میچ کو جیتنے کےلئے بابراعظم کو کردار ادا کرنا ہوگا ورنہ ٹیم کا میچ جیتنا مشکل ہوگا دیکھتے ہیں کہ پاکستانی ٹیم اس پہاڑ جیسے مجموعے کو کیسے عبور کرتی ہے