قوم جان لے کہ وزیراعظم کوقرآن پاک کے حوالے سے بلایا گیاتھا لیکن وہ نہیں آئے"۔ لاہور ہائی کورٹ


Published 09:31 AM Oct 16 2023


لاہور(786نیوز)قرآن پاک ترجمے میں تحریف کے خلاف عدالتی فیصلے پر عملدرآمد نہ کرنے سے متعلق لاہور ہائی کورٹ میں سماعت،یہ قرآن پاک کا معاملہ ہے اور پیش نہیں ہورہے، لاہور ہائی کورٹ۔ایڈووکیٹ جنرل پنجاب سےا ستفسار کیا کہ وزیر اعظم کدھر ہیں، سرکاری وکیل نے جواب دیا کہ وہ اہم مصروفیات کی وجہ سے پیش نہیں ہوسکے، عدالت نے کے اہم ریمارکس آئے کہ "قوم جان لے کہ وزیراعظم کوقرآن پاک کے حوالے سے بلایا گیاتھا لیکن وہ نہیں آئے"۔ لاہور ہائی کورٹ نے اٹارنی جنرل کے بارے پوچھا کہ وہ کہاں ہیں تو جواب آیا کہ وہ سپریم کورٹ میںمصروف ہیں۔صوبے کے نگران وزیراعلیٰ کہاں ہیں ، وہ اسپتالوں، انڈر پاسز کے افتتاح کےلئے پہنچ سکتے ہیںتو قرآن پاک سے متعلق بیان کےلئے عدالت کیوں نہیں آئےاگر نگران وزیراعلیٰ کسی بات سے گبھرا رہے ہیں توعدالت کو صاف بتائیں۔نگران وزیر اعظم اورنگران وزیراعلیٰ 4بجے تک پیش ہونے یا نہ ہونے سے متعلق عدالت کو آگاہ کریں۔ نگران وزیر اعظم اورنگران وزیراعلیٰ پنجاب پیش نہیں ہوں گے تو عدالت اپنا فیصلہ سنائےگی، پھر عدالت جانے ، قوم جانے اور تاریخ جانے۔ایڈووکیٹ جنرل نے بات کی اجازت چاہی توعدالت نے بات کرنے روک دیا اور سخت ریمارکس دیئے کہ آپ ہمارا قوم کا وقت ضائع مت کریں