اعتراض کیسے ختم ہوگیا؟ ایڈووکیٹ نعیم حیدر پنجوتھہ


Published 09:41 PM Oct 18 2023


اسلام آباد(پی ٹی آئی اپ ڈیٹس)‏اسلام آباد ہائی کورٹ تو اٹارنی کے ذریعےضمانت کی درخواست دائر ہو نہیں سکتی تھی تو پھر کیسے یہ ہوا ؟کیسے اعتراض ختم ہو گیا ؟ اسی بائیو میڑک کے لیے عمران خان صاحب بائیو میڑک کمرہ میں موجود تھے جب اسی کمرہ سے 9 مئی کو اغوا کیا تھا.ہماری درخواست پر اس وقت کیوں اعتراض لگا ؟ جب کہ اس وقت درخواستیں میرے ذریعے دائر ہوئی کیونکہ میرے پاس خان صاحب کا سپیشل پاور آف اٹارنی تھا.ہر درخواست پر مجبور کیا گیا کہ عمران خان خود آکر بائیو میڑک کرے،ہم بار بار کہہ رہے تھے کہ عمران خان صاحب زخمی ہوگئے ہیں اور ویل چئیر پر مشکل ہے ان کا زیادہ موومنٹ کرنا.لیکن کوئی بات نہیں مانی گئی.آج نواز شریف ملک سے باہر ہے تو کیسے اس کے اٹارنی کے ذریعے درخواست دائر ہوئی اور درخواست پر کوئی اعتراض بھی نہیں لگااور بنچ کی تشکیل دے کر نوٹسز بھی جاری ہوگئے ، نیب کے پراسیکیوٹر بغیرکسی آفیشل اطلاع ہائی کورٹ میں موجود پائے گئے