آسٹریلوی بلے باز گلین میکسویل نے ورلڈ کپ کی تیز ترین سینچری سکور کر دی


Published 04:38 PM Oct 25 2023


آسٹریلوی بلے باز گلین میکسویل نے ورلڈ کپ کی تیز ترین سینچری سکور کر دی اسلام آباد(پی ٹی آئی اپ ڈیٹس)آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے 24ویں میچ میں آج آسٹریلیا اور نیدرلینڈز کی ٹیمیں دہلی میں ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں مدمقابل ہیں۔ آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے نیدرلینڈز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔کینگروز نے نیدرلینڈز کے بولرز کا بھرکس نکال دیا، پہلے ڈیوڈ وارنر نے سنچری اسکور کی جس کے بعد گلین میکسویل کریز پر آئے اور چوکے چھکوں کی بارش کر دی۔ میکسویل نے 40گیندوں پر 8چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے ورلڈکپ تاریخ کی تیز ترین سنچری بنا ڈالی۔ انہوں نے 44 گیندوں پر 106 رنز کی اننگز کھیلی۔اس سے قبل یہ ریکارڈ جنوبی افریقا کے ایڈن مارکرم کے پاس تھا جنہوں نے رواں ورلڈکپ میں ہی سری لنکا کے خلاف 49 گیندوں پر سنچری بنائی تھی۔