اسرائیل کی غزہ پر بمباری ہیروشیما پر گرائے گئے ایٹم بم کے برابر ہے: امریکی اداکارہ


Published 07:54 PM Oct 26 2023


اسرائیل کی غزہ پر بمباری ہیروشیما پر گرائے گئے ایٹم بم کے برابر ہے: امریکی اداکارہ ہالی وڈ(پی ٹی آئی اپ ڈیٹس )امریکی اداکارہ سوزین سارینڈن نے فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کی غزہ پر بمباری ہیروشیما پر گرائے گئے ایٹم بم کے برابر ہے۔ غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے 20 ویں روز شہید فلسطینیوں کی تعداد 7 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی بمباری سے 481 فلسطینی شہید ہوئے۔ 7 اکتوبر سے مجموعی طور پر اب تک 7028 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جن میں 2913 بچے اور 1709 خواتین شامل ہیں۔ امریکی اداکارہ سوزین سارینڈن نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ پر اب تک کی گئی بمباری کی مقدار 12 ہزار ٹن سے تجاوز کر گئی ہے جو کہ ہیروشیما پر گرائے گئے ایٹم بم کے برابر ہے۔واضح رہے کہ 2005 کے بعد سے اب تک غزہ کو 5 بار اسرائیلی جارحیت کا سامنا ہوا ہے اور اس بار ہونے والی شہادتیں گزشتہ 18 سال میں سب سے زیادہ ہیں۔ فلسطینی وزارت صحت نے بتایا کہ اسرائیلی بمباری سے زخمی ہونے والے شہریوں کی تعداد 20 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ بیان میں مزید بتایا گیا کہ اسرائیلی بمباری کے باعث 940 بچوں سمیت 1650 فلسطینی لاپتا ہیں۔ بیان کے مطابق امکان ہے کہ لاپتا افراد تباہ شدہ عمارتوں کےملبے تلےدبے ہوئے ہیں۔ فلسطینی وزارت صحت کا کہنا تھا کہ اسرائیلی جارحیت سے اب تک 12 اسپتال اور 57 طبی مراکز مکمل طور پر ناقابل استعمال ہوچکے ہیں۔

غاصب صیہونی حکومت کا خاتمہ ہو رہا ہے۔ آیت اللہ خامنائی

صیہونی حکومت کا مسئلہ ایک اور مسئلہ ہے۔ یہ بھی اس خطے کے مسائل میں سے ایک ہے۔ ہم پہلے ہی امریکہ کے بارے میں

09:20 PM Oct 07 2023

تحریک انصاف کا آئندہ ہفتے سے سیاسی جماعتوں سے رابطوں کا فیصلہ

تحریک انصاف کا آئندہ ہفتے سے سیاسی جماعتوں سے رابطوں کا فیصلہ لاہور(پی ٹی آئی اپ ڈیٹس)پاکستان تحریک انصاف نے آئندہ ہفتے سے سیاسی جماعتوں سے

09:39 PM Oct 28 2023

سائفرکیس: درخواست ضمانت مسترد ہونے پر عمران خان کا سپریم کورٹ سے رجوع

سائفرکیس: درخواست ضمانت مسترد ہونے پر عمران خان کا سپریم کورٹ سے رجوع اسلام آباد(پی ٹی آئی اپ ڈیٹس)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران

09:59 PM Nov 16 2023

صدارتی انتخاب: زرداری اور اچکزئی کے کاغذات نامزدگی منظور، باقی 5 امیدواروں کے مسترد

صدارتی انتخاب: زرداری اور اچکزئی کے کاغذات نامزدگی منظور، باقی 5 امیدواروں کے مسترد اسلام آباد(نیا پاکستان اپ ڈیٹس)صدارتی انتخاب کے ریٹرننگ آفیسر اور چیف الیکشن

07:44 PM Mar 04 2024