بھارت کی جانب سے ’پچ تبدیلی‘ تنازع میں آئی سی سی کمزور قرار


Published 09:53 PM Nov 17 2023


بھارت کی جانب سے ’پچ تبدیلی‘ تنازع میں آئی سی سی کمزور قرار فارن ڈیسک (پی ٹی آئی اپ ڈیٹس)بھارت کی جانب سے ’پچ تبدیلی‘ تنازع میں آئی سی سی کمزور قرار بھارت کی جانب سے ’پچ سوئچنگ‘ تنازع میں آئی سی سی کو کمزور قرار دیا جانے لگا۔ بی سی سی آئی نے نیوزی لینڈ کے خلاف سیمی فائنل نئی پچ کے بجائے پہلے سے استعمال شدہ ٹریک پر کھیلا تھا۔ سابق انگلش کرکٹر ڈیوڈ لائیڈ نے کہا کہ اس تنازع میں آئی سی سی کمزور دکھائی دی، ہمیشہ سے ورلڈکپ سیمی فائنلز اور فائنل نئی پچ پر کھیلے جاتے ہیں، اس بار ایگریمنٹ میں یہ تھا کہ فائنل پہلے سے صرف ایک بار استعمال کی گئی پچ پر کھیلا جائے گا، آئی سی سی کو چاہیے تھا کہ وہ بھارت کو کہتا کہ سیمی فائنل پہلے سے طے شدہ پچ پر کھیلے یا فورفیٹ کرجائے ، یہ اس کا نہیں بلکہ آئی سی سی کا ایونٹ ہے، بھارت میں صرف انعقاد ہورہا ہے۔