سعود شکیل نے ورلڈکپ میں پاکستان کیلئے دوسری تیز ترین ففٹی


Published 07:27 PM Oct 06 2023


حیدر آباد(پی ٹی آئی اپ ڈیٹس، ویب ڈیسک)نیدرلینڈز کے خلاف میچ میں قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل نے ورلڈکپ میں پاکستان کیلئے دوسری تیز ترین ففٹی جڑدی۔ حیدر آباد کے راجیوگاندھی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں مڈل آرڈر بیٹر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور نیدرلینڈز کے خلاف ورلڈکپ کی دوسری تیز ترین ففٹی بنائی، انہوں نے یہ کارنامہ 32 گیندوں پر سرانجام دیا۔ سعود شکیل 52 گیندوں پر 68 رنز بناکر آرین دت کا شکار بنے، انکی اننگز میں 9 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔سعود شکیل نے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کے ساتھ ملکر چوتھی وکٹ کی شراکت میں 124 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی۔اس سے قبل قومی ٹیم کے سابق کپتان اور ٹیم مینجمنٹ کا حصہ انضمام الحق نے یہ اعزاز 30 گیندوں پر 1992 میں سرانجام دیا تھا۔