خسارے کے شکارقومی اداروں کی نجکاری کو تیز کیا جائے۔نگران وزیر اعظم


Published 04:49 PM Oct 09 2023


اسلام آباد(پی ٹی آئی اپ ڈیٹس)نگران وزیر اعظم پاکستان سے نگران وزیر نجکاری فواد حسن فواد کی ملاقات، نگران وزیر نے خسارے کا شکار اداروں کی نجکاری کے عمل پر پیشرفت سے آگاہ کیا،نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نےخسارے کی شکار قومی ملکیتی اداروں کی نجکاری کے عمل کو تیز کرنےکی ہدایت جاری،خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کا کردار لائقِ تحسین ہے، وزیر اعظم۔ اس نگران حکومت سے ایک سوال ہر پاکستانی کا بنتا ہے کہ آپ کا آئین نےکیا کردار مقرر کیا ہے ، تو جواب آئے گا کہ آئین پاکستان کی مقدس دستاویز میں 90 دنوں میں صاف اور شفاف انتخابات کا انعقاد نگران حکومت کا آئینی فریضہ ہے، اب پھر سوال کی جائے کہ کیا آپ اس ذمہ داری کو ادا کررہے ہیں تو جواب ملے گا کہ بالکل بھی نہیں۔ اداروں کی نجکاری کےمعاملات تو آپ ایسے دیکھ رہے ہیں کہ جیسے آپ نے یہاں 5 سال حکومت کرنی ہے نگران حکومت کا صرف ایک ایجنڈا ہے کہ وہ آئینی کردار کو ادا کرے اور منتخب حکومت ملکی معاملا ت کو دیکھے گی