مردان: پولیس کا پی ٹی آئی رہنما عاطف خان کے گھر پر چھاپا


Published 04:40 PM Oct 21 2023


مردان (786نیوز) پولیس نے پی ٹی آئی رہنما عاطف خان کے گھر چھاپہ مارا تاہم اس دوران وہ گھر پر موجود نہیں تھے۔ پولیس کے مطابق سابق وزیر عاطف خان پر 9 اور 10 مئی کے واقعات سے متعلق ایف آئی آر درج ہیں، مردان میں ان کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا گیا تاہم وہ گھر پر نہیں ملے۔ دوسری جانب نائب صدر پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کا دعویٰ ہے کہ سابق ایم پی اے عبدالسلام کے گھروں پر بھی چھاپے مارے گئے۔ انہوں نے کہا کہ بغیر وارنٹ کسی کے گھر پر چھاپے مارنا قانون کی خلاف ورزی ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ روز پولیس نے پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر کامران بنگش کو گرفتار کیا جنہیں نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ کامران بنگش کے خلاف 9 اور 10 مئی واقعات سے متعلق مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں تاہم وہ مختلف کیسز میں ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کرچکے ہیں۔