علی افضل ساہی کا نام ای سی ایل اور اسٹاپ لسٹ سے نکال دیا گیا


Published 12:10 AM Nov 14 2023


علی افضل ساہی کا نام ای سی ایل اور اسٹاپ لسٹ سے نکال دیا گیا اسلام آباد(پی ٹی آئی اپ ڈیٹس)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما و سابق صوبائی وزیر علی افضل ساہی پر سفری پابندیاں ختم ہوگئیں۔ ذرائع کے مطابق علی افضل ساہی پی ٹی آئی حکومت کے مؤثر ترین صوبائی وزیر تھے، ان کا نام ای سی ایل اور اسٹاپ لسٹ سے نکال دیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ علی افضل ساہی کا نام 9 مئی کے حملوں میں لیا گیا تھا، ان سے تفتیش بھی کی گئی تھی۔ذرائع نے بتایاکہ پابندیاں ہٹانے کا عمل وفاقی حکومت کی ہدایت پر کیا گیا۔